خواتین اور قبور کى زیارت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
شیعوں کا جواب
نعوذ بالله من ہذہ الاکاذیب_عدم تحریف پر عقلى اور نقلى دلیلیں :
عورتوں کو ان کی لطیف طبیعت کی وجہ سے اپنے عزیزوں کی قبروں کی زیارت کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے تاکہ انہیں قلبی سکون حاصل ہوسکے، اس کے علاوہ تجربہ نے اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ خواتین ہر ایک سے زیادہ اولیاء کی قبروں کی زیارت کی مشتاق ہوتی ہیں ۔
لیکن مقام افسوس ہے کہ متعصب وہابیوں نے ایک مشکوک حدیث کی وجہ سے خواتین کو قبروں کی زیارت سے منع کردیا ہے بلکہ جنوب ایران میں یہ افواہ بھی پھیلی ہوئی ہے کہ جو عورت کسی قبر پر جاتی ہے تو صاحب قبر اس عورت کو برہنہ دیکھتا ہے !
لہذا ایک عالم دین نے ان سے کہا: اگر آپ کی یہ بات صحیح ہے تو پھر یہ بتائیں کہ جب عائشہ نے اپنے گھر میں رسول اللہ (صلی الله علیه و آله وسلم)کے ہمراہ خلیفہ اول و دوم کی قبروں کو جگہ دی جس میں ان کا آنا جانا رہتا تھا تو اسوقت رسول اللہ (صلی الله علیه و آله وسلم)کا عائشہ کو برہنہ دیکھنا تو صحیح لیکن ان دونوں کے لئے کہاں تک صحیح تھا ۔
بہرحال ان لوگوں کی دلیل ایک مشہور حدیث ہے کہ جسے وہ پیغمبر(صلی الله علیه و آله وسلم)کی طرف نسبت دیتے ہیں : لعن اللہ زائرات القبور خدا قبروں کی زیارت کرنے والی خواتین پر لعنت کرے .
بعض کتابوں میں زائرات کے بدلے زوارات القبور آیا ہے جو صیغہ مبالغہ ہے ۔
بعض اہلسنت کے دانشمند حضرات جیسے ترمذی نے کہاہے :یہ حدیث اس وقت سے مخصوص ہے کہ جب آنحضرت(صلی الله علیه و آله وسلم)نے خواتین کو قبروں کی زیارت کے لئے جانے سے منع کیا تھا لیکن بعد میں آپ(صلی الله علیه و آله وسلم)نے اس حکم کو واپس لے لیا تھا ۔
دیگر علماء نے کہا ہے کہ یہ حدیث ان خواتین سے مخصوص ہے جو اپنا زیادہ تر وقت قبروں کی زیارت میں صرف کرتی تھیں جس کی وجہ سے ان کے شوہروں کا حق ضائع ہوجایا کرتا تھا ،پس زوارات اسی مطلب کی طرف اشارہ ہے ۔
یہ لوگ جس قدر چاہیں اس حقیقت کا انکار کریں لیکن وہ عائشہ کے عمل کا کیسے انکار کرسکتے ہیں کہ جنہوں نے رسول اللہ (صلی الله علیه و آله وسلم)کے ساتھ خلیفہ اول و دوم کی قبروں کو اپنے ہی گھر میں جگہ دی تھی .
1) سنن ترمذى ، جلد 3 ص 371 ( انہوں نے باب کا عنوان یہ رکھا ہے "" باب ما جاء من الرخصة فى زیارة القبور"" یعنى وہ باب جس میں زیارت قبور کى اجازت دى گئی ہے_

نعوذ بالله من ہذہ الاکاذیب_عدم تحریف پر عقلى اور نقلى دلیلیں :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma