چند ضروری نکات

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 01
پہلی فصل:تقلید کے احکام:کتاب حاضر

یہاں پر قاری محترم کو چند ضروری نکات کی جانب متوجہ کرنا ضروری ہے
الف )اگر ان کتابوں کے تمام سوالات جیسا کہ پہلے اشارہ ہوا ہے پہلے معظم لہ کی شورای استفتائات (استفتاء کمیٹی )میںپیش ہوئے تھے لیکن چونکہ حضرت استاد معظم لہ علمی مسائل خصوصا ًشرعی مسائل اور استفتائات پر خاص عنایت رکھتے ہیں لہٰذا یہ طے پایا کہ تمام مسائل کو دوبارہ معظم لہ کی نظروں سے گزارا جائے اسی وجہ سے استفتائات پر ایک سال ابتدائی کام انجام دینے کے بعد معظم لہ کے حضور میں مسائل کی قرائت کا کام شروع کیا اور ایک ایک سوال کو دوبارہ آپ کے سامنے پیش کیا گیا اور عالی مقام مرجع نے بعض جگہوں پر اصلاح بھی فرمائی یہاں تک کہ معظم لہ جب عمرہ ٴ مفردہ کے لئے مکہ ٴ معظمہ تشریف لے گئے تھے وہاں پر یعنی بیت اللہ خانہ ٴ کعبہ کے قریب اور حرم نبوی (مدینہ)وارزقنا اللہ و ایاکم انشاء اللہ)میں بھی معظم لہ نے بعض سوالات کا مطالعہ اور اصلاح فرمائی
ب) ان کتابوں کے مجموعہ کے استفتا ئات (شرعی سوالات ) اسلامی جمہوری ایران پر ہی منحصر نہیں بلکہ ان تمام خطوط کا ماحصل ہیں جو مسلمان نشین ممالک سے بھیجے گئے ہیں لہٰذا گر ایسے سوالات نظر ائیں جو اسلامی وطن ایران کی فضاء کے مناسب نہ ہوں تو ممکن ہے وہ سوالات دیگر اسلامی ممالک سے بھیجے گئے ہوں
ج)عزیز القدر سوال کرنے والے حضرات کے راز کو محفوظ کرنے غرض سے ان کی ذاتی خصوصیات جو خط کے مضمون میں تحریر تھیں حذف کر دی گئیں ہیں نیز بعض سوالوں کا خلاصہ کردیا گیا ہے
د)چونکہ کتاب کا موجودہ متن یعنی یہ عبارتیں عالیمقام مرجع کی نظروں سے گزری ہیں اور بعض جوابات کی اصلاح بھی ہوئی ہے لہٰذا اگر ان جوابات میں جو آپ کے پاس( بھیجے گئے ) ہیں اور ان جوابات میں جو کتاب میں موجود ہیںکوئی فرق نظر ائے تو اس کتاب کے جوابات مقدم ہیں
آخر میں ہم سب ان محترم حضرات کا کی جنہوں نے کتابوں کے اس مجموعہ کو تیار کرنے میں ہماری مدد کی ہے خصوصاً حجة الاسلام جناب آقای محمد ربانی کا جنہوں نے اس کتاب کے ا کثر حصہ میں ہماری مدد کی شکریہ ادا کرتے ہیں نیز انکی زحمات کے قدر دان ہیں اور قاری کرام کی تجویز اور مناسب مشوروں کے منتظرہیں
ربنا تقبل منا انکہ انت السمیع العلیم
قم حوزہ ٴ علمیہ ابو القاسم علیان نژادی
ماہ شہریور ۱۳۷۵ھ ش مطابق جمادی الاولیٰ ۱۴۱۷ھ ق

 

پہلی فصل:تقلید کے احکام:کتاب حاضر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma