۱۸ ۔ مسئلہ توسل

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
ہمارے عقیدے
۱۹ ۔ تمام انبیاء کی دعوت کا مقصد ایک ہے۔۱۷۔ مقام شفاعت انبیاء

ہمارا عقیدہ ہے کہ توسل کا مسئلہ بھی شفاعت کی طرح ہے۔ یہ مسئلہ مادی و معنوی مشکل میں بھنسے ہوئے لوگوں کو امید اور اجازت دیتاہے کہ اولیاء الھی کے دامن کا سہارا لیں تا کہ اللہ تعالی کے اذن سے وہ ان کی مشکلات کو حل کرا دیں۔ یعنی یہ کہ ایک طرف تو وہ خود اللہ کی بارگاہ میں حضور پیدا کریں اور دوسری طرف اولیاء الھی کو اپنا وسیلہ قرار دیں:
و لو انھم اذ ظلموا انفسھم جاؤک فاستغفروا اللہ و استغفر لھم الرسول لوجدوا اللہ توابا رحیما۔
اگر وہ لوگ خود پر ظلم کرنے اور گناہ کے مرتکب ہونے کے بعد، آپ کے پاس آتے اور اللہ سے طلب بخشش کرتے اور رسول خدا (ص) بھی ان کے لیے طلب غفران کرتے تو خداوند عالم کو معاف کرنے والا اور مھربان پاتے۔(۱)
حضرت یوسف اور ان کے بھائیوں کی داستان میں ہم یہ پڑھتے ہیں کہ وہ سب اپنے والہ سے متوسل ہوئے اور سب نے کہا:
یا ابانا استغفر لنا انا کنا خاطئین۔ اے پدر، ہمارے لیے خداوند سے طلب مغفرت کریں، اس لیے کہ ہم نے خطا کی تھی، بوڑھے باپ (یعقوب نبی) نے ان کے اس درخواست کو قبول کیا اور ان سے مدد کا وعدہ کیا اور کہا: سوف استغفر لکم ربی۔ عنقریب میں تم سب کے لیے بارگاہ خداوندی میں طلب مغفرت کروں گا۔(۲)
یہ آیات اس بات کی گواہ ہیں کہ توسل گذشتہ امتوں میں بھی تھا اور آج بھی باقی ہے۔
ہاں اس عقلی حدسے تجاوز نہیں کرنا چاہیے اور اولیاء خدا کو مستقل اور اذن خداوند سے بے نیاز نہیں سمجھنا چاہیے اس لیے کہ ایسا کرنا مشرک و کفر سبب بن جائے گا۔
اور ایسا بھی نہیں ہونا چاہیے کہ توسل، اولیاء الھی کی عبادت کی میں تبدیل ہوجائے، ایسا کرنا بھی کفر و شرک ہے ۔ اس لیے کہ وہ ذاتا اور بغیر اذن الھی سود و زیان نہیں پہچا سکتے۔
قل لا املک لنفسی نفعا ولا ضرا الا ماشاء اللہ۔ کہہ دیجیے کہ میں (حتی) کہ خود کو بھی فایدہ و نقصان نہیں پہچا سکتا مگر یہ کہ خدا ایسا چاہے۔(۳)
غالبا تمام اسلامی فرقوں کی عوام توسل کے مسئلے میں افراط و تفریط سے کام لیتی ہے۔ ایسے لوگوں کی ہدایت و راہنمایی کرنی چاہیے
۔

 


(۱)سورہ نساء آیہ ۶۴
(۲) سورہ یوسف آیہ ۹۷،۹۸

(۳)سورہ اعراف آیہ ۱۸۸

 

۱۹ ۔ تمام انبیاء کی دعوت کا مقصد ایک ہے۔۱۷۔ مقام شفاعت انبیاء
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma