فتح مکہ

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
مکہ کى طرف روانگیفاتح خیبر على علیہ السلام

فتح مکہ نے; تاریخ اسلام میں ایک ن ى فصل کا اضافہ کیاہے اور تقریباً بیس سال کے بعد دشمن کى مقاومتوں کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیا، حقیقت میں فتح مکہ سے جزیرة العرب سے شرک و بت پر ستى کى بساط لپیٹ دى گئی ،اور اسلام دنیاکے دوسرے ممالک کى طرف حرکت کے لئے آمادہ ہوا_
اس واقعہ کا خلاصہ یہ ہے کہ عہد وپیمان اور صلح کے بعد کفار نے عہد شکنى کى اور اس صلح نامہ کونظر انداز کردیا، اور پیغمبر (ص) کے بعض حلیفوں کے ساتھ زیادتى کی، آپ(ص) کے حلیفوں نے آنحضرت (ص) سے شکایت کى تورسول اللہ (ص) نے اپنے حلیفوںکى مددکرنے کا ارادہ کرلیا،اور دوسرى طرف مکہ میں بت پرستى شرک اور نفاق کا جو مرکز قائم تھا اس کے ختم ہونے کے تمام حالات فراہم ہوگئے تھے اور یہ ایک ایسا کام تھا جسے ہر حالت میں انجام دینا ضرورى تھا،اس لئے پیغمبر خدا (ص) کے حکم سے مکہ کى طرف جانے کے لئے آمادہ ہوگئے ،فتح مکہ تین مراحل میںانجام پائی _
پہلا مرحلہ مقدماتى تھا، یعنى ضرورى قوااور توانائیوں کو فراہم کرنا، زمانہ کے موافق حالات کا انتخاب اور دشمن کى جسمانى و روحانى قوت و توانائی کى مقدار وکیفیت کى حیثیت کے بارے میں کافى اطلاعات حاصل کرنا تھا_
دوسرا مرحلہ، فتح کے مرحلہ کوبہت ہى ماہرانہ اور ضائعات و تلفات یعنى نقصان کے بغیر انجام دینا تھا_ اور آخرى مرحلہ، جو اصلى مرحلہ تھا، وہ اس کے آثار و نتائج کا مرحلہ تھا_
یہ مرحلہ انتہائی دقت، باریک بینى اور لطافت کے ساتھ انجام پایا ، خصوصاً رسول اللہ (ص) نے مکہ و مدینہ کى شاہراہ کو اس طرح سے سے قرق کرلیا تھا کہ اس عظیم آمادگى کى خبر کسى طرح سے بھى اہل مکہ کو نہ پہنچ سکی_ اس لئے انہوں نے کسى قسم کى تیار ى نہ کى ،وہ مکمل طور پر غفلت میں پڑے رہے اور اسى وجہ سے اس مقد س سرزمین میںاس عظیم حملہ اور بہت بڑى فتح میں تقریباً کوئی خون نہیں بہا_
یہاں تک کہ وہ خط بھی،جو ایک ضعیف الایمان مسلمان ''حاطب بن ابى بلتعہ''نے قریش کو لکھا تھا اور قبیلہ ''مزینہ'' کى ایک عورت ''کفود''یا ''سارہ''نامى کے ہاتھ مکہ کى طرف روانہ کیا تھا،اعجاز آمیز طریقہ سے پیغمبر اکرم (ص) کے لئے آشکار ہوگیا، على علیہ االسلام کچھ دوسرے لوگوں کے ساتھ بڑى تیزى سے اس کے پیچھے روانہ ہوئے، انہوںنے اس عورت کو مکہ و مدینہ کى ایک درمیانى منزل میںجالیا اور اس سے وہ خط لے کر،خود اسے بھى مدینہ واپس لے آئے_

 

مکہ کى طرف روانگیفاتح خیبر على علیہ السلام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma