صلح حدیبیہ یا عظیم الشان فتح

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
پیغمبر (ص) کا سچا خوابصلح حدیبیہ کے سیاسى ،اجتماعى او رمذہبى نتائج

جس و قت پیغمبر (ص) حدیبیہ سے واپس لوٹے (او رسورہ فتح نازل ہوئی )تو ایک صحابى نے عرض کیا :''یہ کیا فتح ہے کہ ہمیں خانہ خدا کى زیارت سے بھى رو ک دیا ہے او رہمارى قربانى میں بھى رکاوٹ ڈال دی''؟
پیغمبر (ص) نے فرمایا:''تو نے بہت برى بات کہى ہے ،بلکہ یہ تو ہمارى عظیم ترین فتح ہے کہ مشرکین اس بات پر راضى ہوگئے ہیں کہ تمھیں خشونت آمیز طریقہ سے ٹکر لئے بغیر اپنى سرزمین سے دور کریں، اور تمہارے سامنے صلح کى پیش کش کریں اوران تمام تکالیف او ررنج وغم کے باو جود جو تمہارى طرف سے انھوں نے اٹھائے ہیں ،ترک تعرض کے لئے تمہارى طرف مائل ہوئے ہیں _
اس کے بعد پیغمبر (ص) نے وہ تکالیف جو انھوں نے بدر واحزاب میں جھیلى تھیں انھیں یاد دلائیں، تو مسلمانوں نے تصدیق کى کہ یہ سب سے بڑى فتح تھى او رانھوں نے لا علمى کى بناء پر یہ فیصلہ کیا تھا _
''زہرى ''جو ایک مشہور تابعى ہے، کہتا ہے:کوئی بھى فتح صلح حدیبیہ سے زیادہ عظیم نہیں تھى ،کیونکہ مشرکین نے مسلمانوں کے ساتھ ارتباط اور تعلق پیدا کیا او راسلام ان کے دلوں میں جاں گزیں ہوا ،او رتین ہى سال کے عرصہ میں ایک عظیم گروہ اسلام لے آیا او رمسلمانوں میں ان کى وجہ سے اضافہ ہوا''_

 

 

 

پیغمبر (ص) کا سچا خوابصلح حدیبیہ کے سیاسى ،اجتماعى او رمذہبى نتائج
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma