پیغمبر اکرم (ص) کا خانہ کعبہ سے خاص لگائو

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
تبدیلى قبلہ کا رازقبلہ کى تبدیلی

پیغمبر اکرم (ص) خصوصیت سے چاہتے تھے کہ قبلہ، کعبہ کى طرف تبدیل ہوجائے اور آپ انتظار میں رہتے تھے کہ خدا کى طرف سے اس سلسلہ میں کوئی حکم نازل ہو، اس کى وجہ شاید یہ تھى کہ آنحضرت (ص) کو حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے آثار سے عشق تھا، علاوہ از ایں کعبہ توحید کا قدیم ترین مرکز تھا، آپ(ص) جانتے تھے کہ بیت المقدس تو وقتى قبلہ ہے لیکن آپ کى خواہش تھى کہ حقیقى و آخرى قبلہ جلد معین ہوجائے_
آپ چونکہ حکم خدا کے سامنے سر تسلیم خم تھے،پس اپ یہ تقاضا زبان تک نہ لاتے صرف منتظر نگاہیں آسمان کى طرف لگائے ہوئے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کو کعبہ سے کس قدر عشق اور لگائو تھا_
اس انتظار میں ایک عرصہ گذرگیا یہاں تک کہ قبلہ کى تبدیلى کا حکم صادر ہوا ایک روز مسجد ''بنى سالم'' میں پیغمبر نماز ظہر پڑھارہے تھے دورکعتیں پڑھ چکے تھے کہ جبرئیل کو حکم ہوا کہ پیغمبر کا بازو تھام کر ان کارخ انور کعبہ کى طرف پھیردیں_
مسلمانوں نے بھى فوراً اپنى صفوں کا رخ بدل لیا،یہاں تک کہ ایک روایت میں منقول ہے کہ عورتوں نے اپنى جگہ مردوں کو دى اور مردوں نے اپنے جگہ عورتوں کو دیدى ،(توجہ رہے کہ بیت المقدس شمالى سمت میں تھا ،اور خانہ کعبہ جنوبى سمت میں تھا_)
اس واقعے سے یہودى بہت پریشان ہوئے اور اپنے پرانے طریقہ کے مطابق ،ڈھٹائی، بہانہ سازى اور طعنہ بازى کا مظاہرہ کرنے لگے پہلے تو کہتے تھے کہ ہم مسلمانوں سے بہتر ہیں کیونکہ ان کا کوئی اپنا قبلہ نہیں، یہ ہمارے پیروکار ہیں لیکن جب خدا کى طرف سے قبلہ کى تبدیلى کا حکم نازل ہوا تو انہوں نے پھر زبان اعتراض درازکى چنانچہ قرآن کہتا ہے_
''بہت جلد کم عقل لوک کہیں گے ان (مسلمانوں) کو کس چیز نے اس قبلہ سے پھیردیا جس پر وہ پہلے تھے''_(1)
مسلمانوں نے اس سے کیوں اعراض کیا ہے جو گذشتہ زمانہ میںانبیائے ماسلف کا قبلہ رہا ہے، اگر پہلا قبلہ صحیح تھا تو اس تبدیلى کا کیا مقصد،اور اگر دوسرا صحیح ہے تو پھرتیر ہ سال اور پندرہ ماہ بیت المقدس کى طرف رخ کرکے کیوں نماز پڑھتے رہے ہیں_؟
چنانچہ خدا وند عالم نے اپنے پیغمبر کو حکم دیا:
''ان سے کہہ دو عالم کے مشرق ومغرب اللہ کے لئے ہیں وہ جسے چاہتا ہے سیدھے راستے کى ہدایت کرتا ہے''_ (2)


(1) سورہ بقرہ آیت 142

(2)سورہ بقرہ آیت142

 

تبدیلى قبلہ کا رازقبلہ کى تبدیلی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma