ذوالقرنین کون تھے؟

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
ذوالقرنین کو یہ نام کیوں دیا گیا؟ذوالقرنین نے دیوار کیسے بنائی؟

جس ذوالقرنین کا قرآن مجید میں ذکر ہے،تاریخى طور پر وہ کون شخص ہے،تاریخ کى مشہور شخصیتوں میں سے یہ داستان کس پر منطبق ہوتى ہے،اس سلسلے میں مفسرین کے مابین اختلاف ہے_ اس سلسلے میں جو بہت سے نظریات پیش کیے گئے ہیں ان میں سے یہ تین زیادہ اہم ہیں_(1)
جدید ترین نظریہ یہ ہے جو ہندوستان کے مشہور عالم ابوالکلام آزاد نے پیش کیا ہے_ ابوالکلام آزاد کسى دور میں ہندوستان کے وزیر تعلیم تھے_اس سلسلے میں انہوں نے ایک تحقیقى کتاب لکھى ہے_ اس نظریہ کے مطابق ذوالقرنین،''کورش کبیر'' ''بادشاہ ہخامنشى ''ہے_(2)(3)

لہذا وہ اسے اسکندر ذوالقرنین کے نام سے پکارتے ہیں_ ان کا خیال ہے کہ اس نے اپنے باپ کى موت کے بعد روم،مغرب اور مصر پر تسلط حاصل کیا_اس نے اسکندریہ شہر بنایا_ پھر شام اور بیت المقدس پر اقتدار قائم کیا_وہاں سے ارمنستان گیا_عراق و ایران کو فتح کیا_پھر ہندوستان اور چین کا قصد کیا وہاں سے خراسان پلٹ آیا_ اس نے بہت سے نئے شہروں کى بنیاد رکھی_پھر وہ عراق آگیا_ اس کے بعد وہ شہر'' زور'' میں بیمار پڑا اور مرگیا_بعض نے کہا ہے کہ اس کى عمر چھتیس سال سے زیادہ نہ تھی_ اس کا جسد خاکیسکندریہ لے جاکر دفن کردیا گیا_
دوسرا:مو رخین میں سے بعض کا نظریہ ہے کہ ذوالقرنین یمن کاایک بادشاہ تھا_
اصمعى نے اپنى تاریخ'' عرب قبل از اسلام'' میں،ابن ہشام نے اپنى مشہور تاریخ''سیرة''میں اورا بوریحان بیرونى نے''
الاثار الباقیہ''میں یہى نظریہ پیش کیا ہے_
یہاں تک کہ یمن کى ایک قوم''حمیری''کے شعراء اور زمانہ جاہلیت کے بعض شعراء کے کلام میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ذوالقرنین کے اپنے میں سے ہونے پر فخر کیا ہے_
 


(1) پہلا:بعض کا خیال ہے کہ''ا سکندر مقدونی'' ہى ذوالقرنین ہے_
(2)فارسى میں اس کتاب کے ترجمے کا نام''ذوالقرنین یا کورش کبیر'' رکھا گیا ہے_
(3)اس سلسلے میں مزید آگاہى کیلئے رجوع کریں تفسیر نمونہ جلد 7 صفحہ 197

 

 

ذوالقرنین کو یہ نام کیوں دیا گیا؟ذوالقرنین نے دیوار کیسے بنائی؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma