ایک طویل نیند کے بعد بیداری

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
پاکیزہ ترین غذااصحاب کہف کا اہم مقام

اصحاب کہف کى نیند اتنى لمبى ہوگئی کہ وہ تین سو نو سال تک سوئے رہے اور ان کى نیند موت سے بالکل ملتى جلتى تھى اور ان کى بیدارى بھى قیامت کى مانند تھی_ لہذا قرآن کہتا ہے:''اور ہم نے انہیں اسى طرح اٹھا کھڑا کیا''_(1)
یعنیسى طرح کہ جیسے ہم اس پر قادر تھے کہ انہیںلمبى مدت تک سلائے رکھتے اورانہیں پھر سے بیدار کرنے پربھى قادر تھے_
ہم نے انہیں نیند سے بیدار کردیا، تاکہ وہ ایک دوسرے سے پوچھیں، ان میں سے ایک نے پوچھا_ تمہارا خیال ہے کتنى مدت سوئے ہو؟انہوں نے کہا:''ایک دن یا دن کا کچھ حصہ''_(2)
اس میں تردد شایدانہیں اس لے ہوا کہ جیسے مفسرین نے کہا ہے کہ وہ جب میں آئے تھے تو دن کاابتدائی حصہ تھا اور آکر وہ سوگئے تھے اور جب اٹھے تو دن کا آخرى حصہ تھا_ یہى وجہ ہے کہ پہلے انہوں نے سوچا کہ شاید ایک دن سوگئے اور جب انہوں نے سورج کى طرف دیکھا تو انہیںخیال آیا کہ شاید دن کا کچھ حصہ سوئے ہیں_
لیکن آخرکار چونکہ انہیں صحیح طرح سے معلوم نہ ہو سکا کہ کتنى دیر سوئے ہیں لہذا کہنے لگے:تمہارا رب بہتر جانتا ہے کہ کتنى دیر سوئے ہو_(3)
بعض کا کہنا ہے کہ یہ بات ان میں سے بڑے نے کہى جس کا نام ''تملیخا'' تھا اور یہاںپر ''قالوا'' کا لفظ استعمال کیا گیاہے کہ جو جمع کا صیغہ ہے اس کا استعمال ایک معمول کیسى بات ہے_
یہ بات انہوں نے شاید اس لئے کہى کہ ان کے چہرے سے،ناخنوں سے،بالوںسے اور لباس سے بالکل شک نہیں پڑتا تھا کہ وہ کوئی غیر معمولى طور پر نیند میں رہے ہیں_
بہر حال انہیں بھوک اور پیاس کا احساس ہوا کیونکہ ان کے بدن میں جو غذا تھى وہ توتمام ہوچکى تھی،لہذاپہلے انہوں نے یہى تجویز کى کہ''تمہارے پاس چاندى کا جو سکہ ہے اپنے میں سے ایک کو دو تا کہ وہ جائے اور دیکھے کہ کس کے پاس اچھى پاکیزہ غذا ہے اور جتنى تمہیں چاہئے تمہارے لئے لے آئے''_(4)
''لیکن بہت احتیاط سے جائے،کہیں ایسا نہ ہو کہ کسى کو تمہارے بارے میں کچھ بتا بیٹھے''_(5)
''کیونکہ اگر انہیں تمہارے بارے میں پتہ چل گیا اور انہوں نے تمہیں آلیا تو سنگسار کردیں گے یا پھر تمہیں اپنے دین(بت پرستی)کى طرف موڑ لے جائیں گے،''اور اگر ایسا ہوگیا تو تم نجات اور فلاح کا منہ نہ دیکھ پائوگے''_(6)


(1)سورہ کہف آیت 19

(2)سورہ کہف آیت 19
(3)سورہ کہف آیت 19
(4)سورہ کہف آیت 19
(5)سورہ کہف آیت19

(6)سورہ کہف آیت20

 

 

پاکیزہ ترین غذااصحاب کہف کا اہم مقام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma