حضرت الیسع علیہ السلام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
حضرت ذَالکفل علیہ السلامقوم الیاس(ع) کارد عمل

''الیسع''جن کانام صرف دومرتبہ قران میں ایا ہے (1)
قران کى تعبیر اس بات کى نشاندہى کرتى ہے کہ وہ بھى خدا کے بزرگ پیغمبروں میں سے تھے اور ان بزرگوں میں سے تھے جن کے بارے میں فرمایاگیا ہے _''ہم نے ان میں سے ہر ایک کو عالمین پر بر ترى و فضیلت بخشی_''(2)
بعض کا نظریہ یہ ہے کہ یہ بنى اسرائیل کے مشہور پیغمبر ''یوشع بن نون'' ہیں جن پر ''الف ولام ''داخل ہوا ہے اور اس کا ''شین''''سین''سے بدل گیا ہے اور کسى غیر عربى کے نام پر یہ عبرى نام ہے ،الف و لام کا داخل ہونا کوئی نئی چیز نہیں ہے ،جس طرح سے کہ عرب ''اسکندر''کو ''الاسکندر''کے نام سے پہچانتے ہیں _
جب کہ بعض دوسرے اسے ایک عربى لفظ سمجھتے ہیں جو ''یسع ''(مادہ ''وسعت''فعل مضارع)سے لیا گیا ہے اور اسمى پہلو اختیار کر نے کے بعد الف و الام جو مشخصات اسم میں سے ہے اس پر اگیا ہے _
سورہ انعام کى ایت اس بات کى نشاندہى کرتى ہے کہ وہ اولاد ابراہیم علیہ السلام میں سے تھے لیکن یہ واضح نہیں کرتى کہ ایا وہ بنى اسرائیل میں سے تھے یا نہیں ؟تو ریت کى کتاب ''بادشاہان ''میں ان کانام ''
الیشع ''بن''شافات''لکھا ہوا ہے اور عبرانى زبان میں الیشع کا معنى ''ناجی''اور'' شافات''کامعنى ''قاضی'' ہے_
بعض اسے اور ''خضر(ع) ''کو ایک ہى سمجھتے ہیں لیکن اس سلسلے میں کوئی واضح دلیل موجود نہیں ہے اور یہ جو بعض اسے''ذالکفل'' ہى سمجھتے ہیں تو یہ قرآن کے صریح بر خلاف ہے کیونکہ قرآن نے ذالکفل کا ''الیسع''پر عطف کیا ہے _بہر حال وہ ایک بلند مقام اور پر استقامت پیغمبر ہیں اور ان کى زندگى سے سبق حاصل کرنے کے لئے ہمارے لئے یہى کافى ہے _
 


(1)سورہ ص ایت 48
(2)سورہ انعام ایت 86

 


حضرت ذَالکفل علیہ السلامقوم الیاس(ع) کارد عمل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma