پیغمبر خدا مشرکین کے مقابلے میں

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
قوم الیاس(ع) کارد عملحضرت الیاس علیہ السلام

قران میں جناب الیاس علیہ السلام کے واقعہ کو بیان کرتے ہوئے فرمایا گیا ہے :اس وقت کو یاد کرو جب اس نے قوم کو خبردار کیا اور کہا:''کیا تم تقوى اختیارنہیں کرتے''؟(1)
آگے چل کر قرآن میں اس مسئلہ کے بارے میں ،اس سے بھى زیادہ صراحت کے ساتھ بیان فرماتاہے :''کیا تم'' بعل ''بت کو پکارتے ہواور بہترین خالق کو چھوڑ رہے ہو ''_(2)
اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ ان کا ایک معروف بت تھا ،جس کانام''بعل''تھا_
اور وہ اس کے سامنے سجدہ کیا کرتے تھے حضرت الیاس علیہ السلام نے انھیں اس قبیح عمل سے روکا اور عظیم افریدگار عالم اور توحید خالص کى طرف دعوت دی_
اسى وجہ سے ایک جماعت کا نظریہ ہے کہ حضرت الیا س علیہ السلام کى فعالیت کا مرکز'' شامات'' کے شہروں میں سے شہر ''بعلبک ''تھا_
کیونکہ ''بعل''اس مخصو ص بت کانام تھا اور ''بک''کا معنى ہے شہر_
ان دونوں کى اپس میں ترکیب سے ''بعلبک ''ہوگیا،کہتے ہیں کہ سونے کا اتنا بڑا بت تھا کہ اس کا طول بیس ہاتھ تھا ،اس کے چار چہرے تھے اور اس بت کے چار سوسے زیادہ خادم تھے
البتہ بعض کسى معین بت کو ''بعل''نہیں سمجھتے بلکہ بت کے مطلق معنى میں لیتے ہیں مگر بعض دوسرے اسے ''رب اور معبود''کے معنى میں سمجھتے ہیں _
بہر حال الیاس علیہ السلام نے اس بت پرست قوم کى سخت مذمت کى اور مزید کہا :''اس خدا کو چھوڑ رہے ہو جو تمہارا اور تمہارے گزشتہ اباو اجداد کا پروردگار ہے _''(3)
تم سب کامالک و مربى وہى تھا اور ہے ،اورجو نعمت بھى تمہارے پاس ہے وہ اسى کى طرف سے ہے اور ہر مشکل کا حل اسى کے دست قدرت سے ہوتا ہے ،
اس کے علاوہ نہ تو خیر و برکت کا کوئی اور سر چشمہ موجود ہے اور نہ ہى شرو افت کا کوئی اور دفع کرنے والا ہے _
 


(1)سورہ صافات آیت124

(2)صافات ایت 125
(3)سورہ صافات 126

 

قوم الیاس(ع) کارد عملحضرت الیاس علیہ السلام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma