حضرت الیاس علیہ السلام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
پیغمبر خدا مشرکین کے مقابلے میںیونس علیہ السلام مچھلى کے پیٹ میں کیسے زندہ رہے ؟

اس میں تو کوئی شک نہیں کہ حضرت الیا س علیہ السلام خدا کے عظیم انبیاء میں سے ایک ہیں اورقرآنى ایات نے یہ مسئلہ صراحت کے ساتھ بیان کیا ہے کہ'' الیاس خدا کے رسولوں میں سے تھے''_(1)
اس پیغمبر کانام قران مجید کى دو ایات میں ایا ہے ایک تو سورہ صافات میں اور دوسرا سورہ انعام میں چند انبیاء کے ساتھ _
لیکن اس بارے میں کہ قران میں جن انبیاء کا نام ایا ہے انہى میں سے ایک پیغمبر کانام الیاس ہے یا یہ کسى پیغمبر کا مستقل نام ہے نیز اس کى خصوصیات کیا ہیں ؟اس ضمن میں مفسرین میں مختلف نظریات پائے جاتے ہیں ،ان کا خلاصہ کچھ یوں ہے _
الف:_بعض کہتے ہیں کہ'' الیاس''،''ادریس''کا دوسرانام ہے (کیونکہ ادریس کا دوسرا نام'' ادراس'' بھى تلفظ ہوا ہے اور وہ مختصر سى تبدیلى کے ساتھ الیاس ہو گیا)_
ب:_بعض کا کہنا ہے کہ الیاس بنى اسرائیل کے پیغمبروں میں سے ہیں ''یاسین''کے فرزند ہیں اور موسى علیہ السلام کے بھائی ہارون کے نواسوں میں سے ہیں _
ج:_کچھ کا یہ بھى کہنا ہے کہ الیاس خضر کا دوسرا نام ہے جب کہ بعض دوسروں کا کہنا ہے کہ الیاس خضر کے دوستوں میں سے ہیں اور دونوں زندہ ہیں اس فرق کے ساتھ کہ الیاس تو خشکى پر مامور ہیں لیکن خضر جزیروں اور دریاو ں پر مامور ہیں ،بعض دوسرے الیاس کى ماموریت بیابانوں میں اور خضر کى ماموریت پہاڑوں پر خیال کرتے ہیں اور دونوں کے لئے عمر جاودانى کے قائل ہیں ،بعض الیاس کو''
الیسع''کا فرزند سمجھتے ہیں _
د:_بعض کہتے ہیں کہ الیاس بنى اسرائیل کے وہى ''ایلیا ''پیغمبرہیں جو''اجاب''بادشاہ بنى اسرائیل کے ہم عصر تھے جنھیں لوگوں نے ''یح''بھى جانا ہے جو مسیح کے تعمید دہندہ تھے _
لیکن قران کى ایات کے ظاہر کے ساتھ جو بات ہم آہنگ ہے وہ یہ ہے کہ یہ لفظ مستقلاً ایک پیغمبر کانام ہے اور قران میں جن دیگر پیغمبروں کے نام ائے ہیں یہ ان کے علاوہ ہیں جو ایک بت پرست قوم کى ہدایت کے لئے مامور ہوئے تھے اور اس قوم کى اکثریت ان کى تکذیب کے لئے اٹھ کھڑى ہوئی لیکن مخلص مومنین کے ایک گروہ نے ان کى پیروى کی_
بعض اس بات پر توجہ کرتے ہوئے کہ اس قوم کے بڑے بت کا نام''
بعل'' تھا یہ نظریہ رکھتے تھے کہ یہ پیغمبر سر زمین ''شامات''میں مبعوث ہوئے تھے اور ان کى فعالیت کا مرکز شہر''بعلبک''تھا جو اس وقت لبنان کا حصہ ہے اور شام کى سرحد پر واقع ہے_
بہرحال اس پیغمبر کے بارے میں مختلف داستانیں کتابوں میں بیان کى گئی ہیں اور چونکہ وہ قابل اعتماد و اطمینان نہیں لہذاہم نے انھیں نقل نہیں کیا_


(1)سورہ صافات آیت123

 

 


پیغمبر خدا مشرکین کے مقابلے میںیونس علیہ السلام مچھلى کے پیٹ میں کیسے زندہ رہے ؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma