حضرت موسى (ع) جناب شعیب(ع) کے گھر میں

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
جناب موسى علیہ السلام حضرت شعیب (ع) کے داماد بن گئے ایک نیک عمل نے موسى (ع) پر بھلائیوں کے دروازے کھول دیئے

چنانچہ حضرت موسى علیہ السلام اس جگہ سے حضرت شعیب کے مکان کى طرف روانہ ہوئے _
بعض روایات کے مطابق وہ لڑکى رہنمائی کے لئے ان کے آگے چل رہى تھى اور حضرت موسى علیہ السلام اس کے پیچھے چل رہے تھے اس وقت تیز ہوا سے اس لڑکى کا لباس اڑرہا تھا اور ممکن تھا کہ ہوا کى تیزی
لباس کو اس کے جسم سے اٹھادے حضرت موسى (ع) کى پاکیزہ طبیعت اس منظر کو دیکھنے کى اجازت نہیں دیتى تھی،اس لڑکى سے کہا:میں آگے آگے چلتا ہوں،تم راستہ بتاتے رہنا_
جب جناب موسى علیہ السلام حضرت شعیب علیہ السلام کے گھر پہنچ گئے ایسا گھر جس سے نور نبوت ساطع تھا اور اس کے ہر گوشے سے روحانیت نمایاں تھى انھوں نے دیکھا کہ ایک پیر مرد، جس کے بال سفید ہیں ایک گوشے میں بیٹھا ہے اس نے حضرت موسى علیہ السلام کو خوش آمدید کہا اور پوچھا: '' تم کون ہو ؟ کہاں سے آرہے ہو ؟ کیا مشغلہ ہے ؟ اس شہر میں کیا کرتے ہو ؟ اور آنے کا مقصد کیا ہے ؟ تنہا کیوں ہو ؟
حضرت موسى علیہ السلام نے حضرت شعیب علیہ السلام کے پاس پہنچے اور انھیں اپنى سرگزشت سنائی تو حضرت شعیب علیہ السلام نے کہا مت ڈرو، تمہیں ظالموں کے گروہ سے نجات مل گئی ہے _'' (1)
ہمارى سرزمین ان کى حدود سلطنت سے باہر ہے یہاں ان کا کوئی اختیار نہیں چلتا اپنے دل میں ذرہ بھر پریشانى کو جگہ نہ دینا تم امن وامان سے پہنچ گئے ہو مسافرت اور تنہائی کا بھى غم نہ کرو یہ تمام مشکلات خدا کے کرم سے دور ہوجائیں گى _ حضرت مو سى علیہ السلام فورا ًسمجھ گئے کہ انھیں ایک عالى مرتبہ استاد مل گیا ہے، جس کے وجود سے روحانیت ، تقوى ، معرفت اور زلال عظیم کے چشمے پھوٹ رہے ہیں اور یہ استاد ان کى تشنگى تحصیل علم ومعرفت کو سیراب کرسکتا ہے _
حضرت شعیب علیہ السلام نے بھى یہ سمجھ لیا کہ انھیں ایک لائق اور مستعد شاگرد مل گیا ہے، جسے وہ اپنے علم ودانش اور زندگى بھر کے تجربات سے فیض یاب کرسکتے ہیں
یہ مسلم ہے کہ ایک شاگرد کو ایک بزرگ اور قابل استاد پاکر جتنى مسرت ہوتى ہے استاد کو بھى ایک لائق شاگرد پاکر اتنى ہى خوشى ہوتى ہے_
 


(1)سورہ قصص آیت 25
 

 

جناب موسى علیہ السلام حضرت شعیب (ع) کے داماد بن گئے ایک نیک عمل نے موسى (ع) پر بھلائیوں کے دروازے کھول دیئے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma