ولادت حضرت موسى علیہ السلام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
جناب موسى علیہ السلام تنور میں حضرت موسى علیہ السلام کى زندگى کے پانچ ادوار

حکومت فرعون نے بنى اسرئیل کے یہاں جو نومولود بیٹے ہوتے تھے انہیں قتل کرنے کا ایک وسیع پروگرام بنایا تھا_ یہاں تک کہ فرعون کى مقرر کردہ دائیاں بنى اسرائیل کى باردار عورتوں کى نگرانى کرتى تھیں_
ان دائیوں میں سے ایک والدہ موسى (ع) کى دوست بن گئی تھی_ (شکم مادر میں موسى (ع) کا حمل مخفى رہا اوراس کے آثار ظاہر نہ ہوئے) جس وقت مادر موسى (ع) کو یہ احساس ہوا کہ بچے کى ولادت کا وقت قریب ہے تو آپ نے کسى کے ذریعہ اپنى دوست دائی کو بلانے بھیجا_جب وہ آگئی تو اس سے کہا:میرے پیٹ میں ایک فرزند ہے،آج مجھے تمہارى دوستى اور محبت کى ضرورت ہے_
جس وقت حضرت موسى علیہ السلام پیدا ہوگئے تو آپ کى آنکھوں میں ایک خاص نور چمک رہا تھا،چنانچہ اسے دیکھ کر وہ دایہ کاپنے لگى اور اس کے دل کى گہرائی میں محبت کى ایک بجلى سماگئی،جس نے اس کے دل کى تمام فضاء کو روشن کردیا_
یہ دیکھ کر وہ دایہ، مادر موسى (ع) سے مخاطب ہوکر بولى کہ میرا یہ خیال تھا کہ حکومت کے دفتر میں جاکے اس بچے کے پیدا ہونے کى خبر دوں تاکہ جلاد آئیں اور اسے قتل کردیں اور میں اپنا انعام پالوں_ مگر میں کیا کروں کہ میں اپنے دل میں اس نوزائیدہ بچے کى شدید محبت کا احساس کرتى ہوں_ یہاں تک کہ میں یہ نہیں چاہتى کہ اس کا بال بھى بیکا ہو_اس کى اچھى طرح حفاظت کرو_میرا خیال ہے کہ آخر کار یہى ہمارا دشمن ہوگا_

 


جناب موسى علیہ السلام تنور میں حضرت موسى علیہ السلام کى زندگى کے پانچ ادوار
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma