قید خانہ یا مر کز تربیت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
قیدیوں کى تعبیر خوابزندان کے واقعات

حضرت یوسف نے قید خانے میں آتے ہى اپنے نیک اطوار ، حسن اخلاق اور قیدیوں کى دلجوئی ، خدمت اور بیمار وں کى عیادت سے یہ ظاہر کر دیا تھا کہ وہ ایک نیک اور گرہ کشا انسان ہیں اسى لئے قیدى مشکلات میں انہى کى پنا ہ لینے تھے اور ان سے مدد ما نگتے تھے _
بہر حال وہ یوسف کہ جو قیدیوں کى ہدایت اور راہنما ئی کا کو ئی مو قع ہاتھ سے نہ جانے دیتے تھے انہوں نے ان دو قید یوں کى طرف سے تعبیر خواب کے لئے رجو ع کر نے کو غنیمت جا نا اور اس بہانے سے ایسے اہم حقا ئق بیا ن کئے جو ان کے تعبیر خواب سے متعلق اپنى آگاہى کے بارے میں کہ جوان دو قیدیوں کے لئے بہت اہمیت رکھتے تھے ، اور تمام انسانوں کے لئے راستہ کھو لنے والے تھے آپ نے پہلے تو ان کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے ان سے کہا : تمہارے کھا نے کا را شن آنے سے پہلے وہ ان کے خواب کى تعبیر بتادیں گے_''(1)
اس کے بعد با ایمان اور خدا پر ست یوسف کہ جن کے وجود کى گہرائیوں میں تو حید پورى وسعت سے جڑپکڑ چکى تھى ، نے یہ واضح کرنے کے لئے کہ امر الہى کے بغیر کو ئی چیز حقیقت کا روپ اختیار نہیں کر تى ، اپنى بات کو اسى طرح سے جارى رکھا :''تعبیر خواب کے متعلق میرا یہ علم ودا نش ان امور میں سے ہے کہ جن کى تعلیم مجھے میر ے پر وردگا نے دى ہے'' (2)
نیز اس بناء پر کہ وہ یہ خیال نہ کریں کہ خدا کو ئی چیز بغیر کسى بنیاد کے بخش دیتا ہے ، آپ نے مزید فرمایا: ''میں نے ان لوگوں کا دین ومذہب ترک کررکھا ہے کہ جو خدا پر ایمان نہیں رکھتے اور آخرت کے منکر ہیں اور اس نور ایمان اور تقوى نے مجھے اس نعمت کے لائق بنایا ہے'' (3)
اس قوم وملت سے مصر کے بت پر ست لو گ یا کنعا ن کے بت پرست مراد ہیں مجھے ایسے عقائد سے الگ ہى ہو نا چا ہیئےیو نکہ یہ انسان کى پاک فطرت کے خلاف ہیں ،علاوہ ازیں میں نے ایسے خاندان میں پر ورش پائی ہے کہ جو وحى ونبوت کا خاندان ہے _'' میں نے اپنے آبا ء واجداد اور بزرگوں ابراہیم (ع) ، اسحاق (ع) اور یعقوب (ع) کے دین کى پیروى کى ہے_'' (4)
شاید یہ پہلا مو قعہ تھا کہ حضرت یوسف نے قید یوں سے اپنا تعارف کروایا تا کہ انہیں معلوم ہو جا ئے کہ وہ وحى ونبوت کے گھر انے سے ہیں اور دیگر بہت سے قیدیوں کى طرح کہ جو طا غوتى نظا موں میں قید ہوتے ہیں ، بے گناہ زندان میں ڈالے گئے ہیں _


(1)سورہ یوسف آیت37
(2)سورہ یوسف آیت 37
(3) سورہ یوسف آیت 37
(4)سورہ یوسف آیت 38

 

 


قیدیوں کى تعبیر خوابزندان کے واقعات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma