احسن القصص

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
امید کى کرن او ر مشکلات کى ابتدا ءحضرت یوسف(ع) کا واقعہ اسلام سے پہلے اور اسلام کے بعد

4_قران میں داستان یوسف کو شروع کرتے ہوئے خدافرماتا ہے:''ہم اس قران کے ذریعہ (جو اپ پر وحى ہوتى ہے )،کے ذریعہ ''احسن القصص ''بیان کرتے ہیں ''_(1)
یہ واقعہ کیسے بہترین نہ ہو جب کہ اس کے ہیجان انگیز پیچ وخم میں زندگى کے اعلى تر ین دروس کى تصویر کشى کى گئی ہے _اس واقعے میں ہر چیز پر خدا کے اراد ے کى حاکمیت کا ہم اچھى طرح مشاہدہ کرتے ہیں _
حسد کرنے والوں کا منحوس انجام ہم اپنى آنکھوں سے دیکھتے ہیں اوران کى سازشوں کونقش بر آب ہو تے ہو ئے دیکھتے ہیں _
بے عفتى کى عارو ننگ اور پارسا ئی وتقوى کى عظمت وشکوہ اس کى سطور میں ہم مجسم پاتے ہیںکنویں کى گہرائی میں ایک ننھے بچے کى تنہائی، زندان کى تاریک کو ٹھرى میں ایک بے گناہ قیدى کے شب وروز ، یاس ونا امیدى کے سیاہ پردوں کے پیچھے نو ر امید کى تجلى اور آخر کار ایک وسیع حکو مت کى عظمت وشکوہ کہ جو آگاہ ہى وامانت کا نتیجہ ہے یہ تمام چیز یں اس داستان میں انسان کى آنکھوں کے سامنے سا تھ سا تھ گزر تى ہیں _
وہ لمحے کہ جب ایک معنى خیز خواب سے ایک قوم کى سر نوشت بدل جاتى ہے _
وہ وقت کہ جب ایک قوم کى زندگى ایک بیدا ر خدا ئی زمام دار کے علم وآگہى کے زیر سا یہ نابودى سے نجات پالیتى ہے _
اور ایسے ہى دسیوں درس ، جس داستا ن میں مو جود ہوں وہ کیوں نہ ''
احسن القصص''ہو _
البتہ یہى کافى نہیں کہ حضرت یوسف علیہ السلام کى داستان ''
احسن القصص'' ہے اہم بات یہ ہے کہ ہم میںیہ لیاقت ہو کہ یہ عظیم درس ہمارى روح میں اتر جائے_
بہت سے ایسے لوگ ہیں جو حضرت یوسف (ع) کے واقعہ کو ایک اچھے رومانوى واقعہ کے عنوان سے دیکھتے ہیں، ان جا نو روں کى طرح جنھیں ایک سر سبز وشاداب اور پھل پھو ل سے لدے ہوئے باغ میں صرف کچھ گھا س نظر پڑتى ہے کہ جو ان کى بھو ک کو زائل کردے _
ابھى تک بہت سے ایسے لوگ ہیں کہ جو اس داستا ن کو جھو ٹے پر وبال دے کر کوشش کرتے ہیں کہ اس سے ایک سیکسى (sexsi)داستان بنا لیں جب کہ اس واقعہ کے لئے یہ بات نا شائستہ ہے اور اصل داستان میں تمام اعلى انسا نى قدر یں جمع ہیں آئند ہ صفحات میں ہم دیکھیں گے کہ اس واقعہ کے جامع خو بصورت پیچ وخم کو نظر انداز کر کے نہیں گزرا جاسکتا ایک شاعر شیریں سخن کے بقول :
''کبھى کبھى اس داستان کے پر کشش پہلوئوں کى مہک انسا ن کو اس طرح سر مست کر دیتى ہے کہ وہ بے خود ہو جاتا ہے_''


(1)سورہ یوسف آیت3

 

 

امید کى کرن او ر مشکلات کى ابتدا ءحضرت یوسف(ع) کا واقعہ اسلام سے پہلے اور اسلام کے بعد
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma