اے لوط(ع) آپ پریشان نہ ہویئے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
کیا صبح قریب نہیں ہے؟اے کاش میں تم سے مقابلہ کرسکتا

آخر کار پروردگار کے رسولوں نے حضرت لوط کى شدید پریشانى دیکھى اور دیکھا کہ وہ روحانى طور پر کس اضطراب کا شکار ہیں تو انہوں نے اپنے اسرار کار سے پردہ اٹھایا اور ان سے کہا :'' اے لوط(ع) : ہم تیرے پروردگار کے بھیجے ہوئے ہیں ، پریشان نہ ہومطم ن رہو کہ وہ ہرگز تجھ پر دسترس حاصل نہیں کرسکیں گے''_(1)
قران میں دوسرى جگہ پر ہے :(2)
یہ آیت نشاندہى کرتى ہے کہ اس وقت حملہ آورقوم پروردگار کے ارادے سے اپنى بینائی کھوبیٹھى تھی اور حملے کى طاقت نہیں رکھتى تھى بعض روایات میں بھى ہے کہ ایک فرشتے نے مٹھى بھر خاک ان کے چہروں پر پھینکى جس سے وہ نابینا ہوگئے _
بہرحال جب لوط اپنے مہمانوں کے بارے میں ان کى ماموریت کے بارے میں آگاہ ہوئے تو یہ بات اس عظیم پیغمبر کے جلتے ہوئے دل کے لئے ٹھنڈک کى مانند تھی، ایک دم انہوں نے محسوس کیا کہ ان کے دل سے غم کا بار گراں ختم ہوگیا ہے اور ان کى آنکھیں خوشى سے چمک اٹھیں، ایسا ہوا جیسے ایک شدید بیمارى کى نظر مسیحاپر جاپڑے، انہوں نے سکھ کا سانس لیا اور سمجھ گئے کہ غم واندوہ کا زمانہ ختم ہورہاہے اور اس بے شرم حیوان صفت قوم کے چنگل سے نجات پانے کا اور خوشى کا وقت آپہنچا ہے _
مہمانوں نے فوراً لوط علیہ السلام کو حکم دیا : تم تاریکى شب میں اپنے خاندان کو اپنے ساتھ لے لو اور اس سرزمین سے نکل جائو لیکن یہ پابندى ہے کہ '' تم میں سے کوئی شخص پس پشت نہ دیکھے_ '' (3)
اس حکم کى خلاف ورزى فقط تمہارى معصیت کار بیوى کرے گى کہ جو تمہارى گنہگار قوم کو پہنچنے والى مصیبت میں گرفتار ہوگى _''(4)
 


(1)سورہ ہود آیت 81
(2)وہ لوط علیہ السلام کے مہمانوں کے بارے میں تجاوز کا ارادہ رکھتے تھے لیکن ہم نے ان کى آنکھیںاندھى کردیں_

(3)''ولا یلتفت منکم احد''_ کى تفسیر میں مفسیرین نے چند احتمال ذکر کیے ہیں :
پہلا یہ کوئی شخص اپنى پس پشت نہ دیکھے _
دوسرا یہ کہ شہر میں سے مال اور وسائل لے جانے کى فکر نہ کرے بلکہ صرف اپنے آپ کو اس ہلاکت سے نکال لے جائے _
تیسرایہ کہ اس خاندان کے اس چھوٹے سے قافلہ میں سے کوئی شخص پیچھے نہ رہ جائے_
چوتھا یہ کہ تمہارے نکلنے کے وقت زمین ہلنے لگے کى اور عذاب کے آثار نمایاں ہوجائیں گے لہذا اپنے پس پشت نگاہ نہ کرنا اور جلدى سے دور نکل جانا_
البتہ کوئی مانع نہیں ہے کہ یہ سب احتمالات اس آیت کے مفہوم میں جمع ہوں
(4)سورہ ہود آیت 81

 

 

کیا صبح قریب نہیں ہے؟اے کاش میں تم سے مقابلہ کرسکتا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma