حضرت لوط علیہ السلام مہمانوں کو دیکھ کر پریشان ہوگئے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
قوم لوط(ع) آپ کے گھر میں داخل ہوگئیصرف ایک خاندان مومن اور پاک

قرآن میں ارشاد ہوتاہے:
''جب ہمارے رسول،لوط(ع) کے پاس آئے تو وہ ان کے آنے پر بہت ہى ناراحت اور پریشان ہوئے ، ان کى فکر اورروح مضطرب ہوئی اور غم واندوہ نے انہیں گھیرلیا _''(1)
اسلامى روایات اور تفاسیر میں آیا ہے کہ حضرت لوط اس وقت اپنے کھیت میں کام کررہے تھے، اچانک انہوں نے خوبصورت نوجوانوں کو دیکھا جو ان کى طرف آرہے تھے وہ ان کے یہاں مہمان ہونا چاہتے تھے ،اب حضرت لوط(ع) مہمانوں کى پذیرائی بھى چاہتے تھے لیکن اس حقیقت کى طرف بھى ان کى توجہ تھى کہ ایسے شہر میں جو انحراف جنسى کى آلود گى میں غرق ہے_
ان خوبصورت نوجوانوں کا آنا طرح طرح کے مسائل کا موجب ہے اور ان کى آبروریزى کا بھى احتمال ہے، اس وجہ سے حضرت لوط سخت مشکل سے دوچار ہوگئے یہ مسائل ،روح فرسا افکار کى صورت میں ان کے دماغ میں ابھرے اور انہوں نے آہستہ آہستہ اپنے آپ سے کہنا شروع کیا آج بہت سخت اورو حشتناک دن ہے _''(2)
بہرحال حضرت لوط علیہ السلام کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ کار نہ تھا کہ وہ اپنے نووارد مہمانوں کو اپنے گھرلے جاتے، لیکن اس بناء پر کہ وہ غفلت میں نہ رہیں راستے میں چند مرتبہ ان کے گوش گزار کردیا کہ اس شہر میں شریر اور منحرف لوگ رہتے ہیں تاکہ اگر مہمان ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے تو صورت حال کا اندازہ کرلیں_
خداوند عالم نے فرشتوں کو حکم دیا تھا کہ جب تک یہ پیغمبر تین مرتبہ اس قوم کى برائی اور انحراف کى گواہى نہ دے انہیں عذاب نہ دیا جائے ( یعنى یہاں تک کہ ایک گنہگار قوم سے متعلق بھى حکم خدا عدالت کے ایک عادلانہ فیصلے کى روشنى میں انجام پائے)اور ان رسولوں نے راستے میں تین مرتبہ لوط علیہ السلام کى گواہى سن لى _
حضرت لوط علیہ السلام نے مہمانوں کو اتنى دیر تک (کھیت میں ) ٹھہرائے رکھا کہ رات ہوگئی تاکہ شاید اس طرح اس شریر اور آلودہ قوم کى آنکھ سے بچ کر حفظ آبرو کے ساتھ ان کى پذیرائی کر سکیں لیکن جب انسان کا دشمن خود اس کے گھر کے اندر موجود ہوتو پھر کیا کیا جاسکتا ہے حضرت لوط علیہ السلام کى بیوى کو جوایک بے ایمان عورت تھى اور اس گنہگار قوم کى مدد کرتى تھى جب اسے ان نوجوانوں اور خوبصورت مہمانوں کے آنے کى خبر ہوئی تو چھت پر چڑھ گئی پہلے اس نے تالى بجائی پھر آگ روشن کرکے اس کے دھوئیں کے ذریعے اس نے منحرف قوم کے بعض لوگوں کو آگاہ کیا کہ لقمہ تر جال میں پھنس چکا ہے _


(1) سورہ ہودآیت 77
(2) سورہ ہودآیت 77

 


قوم لوط(ع) آپ کے گھر میں داخل ہوگئیصرف ایک خاندان مومن اور پاک
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma