آگ گلزار ہوگئی

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
بہادرنوجوانفرشتوں کى فریاد

بہرحال لوگوںکے شوروغل ہو اور جوش وخروش کے اس عالم میں حضرت ابراہیم(ع) آگ کے شعلوں کے اندر پھینک دیئے گئے لوگوں نے خوشى سے اس طرح لغرے لگائے گویا بتوں کو توڑنے والا ہمیشہ کے لئے نابود اور خاکستر ہوگیا _
لیکن وہ خدا کہ جس کے فرمان کے سامنے تمام چیزیں سرخم کیے ہوئے ہیں _ جلانے کى صلاحیت اسى نے آگ میں رکھى ہے اور مائوں کے دل میں محبت بھى اسى نے ڈالى ہے اس نے ارادہ کرلیا کہ یہ خالص بندئہ مومن آگ کے اس دریا میں صحیح وسالم رہے تاکہ اس کے افتخاراور اعزاز کى سندوں میں ایک اور سند کا اضافہ ہوجائے _
جیسا کہ قرآن اس مقام پر کہتا ہے :''ہم نے آگ سے کہا :اے آگ : ابراہیم پر سلامتى کے ساتھ ٹھنڈى ہوجا_''(1)
مشہور یہ کہ آگ اس قدر ٹھنڈى ہوگئی کہ ابراہیم کے دانت ٹھنڈک کى شدت سے بجنے لگے اور بعض مفسرین کے قول کے مطابق تو اگر''سلاماً'' کى تعبیر ساتھ نہ ہوتى تو آگ اس قدر سرد ہوجاتى کہ ابراہیم کى جان سردى سے خطرے میںپڑجاتى _ مشہور روایت میں یہ بھى بیان ہوا ہے کہ نمرود کى آگ خوبصورت گلستان میں تبدیل ہوگئی _یہاں تک کہ بعض نے تو کہا ہے کہ جس دن ابراہیم آگ میں رہے ، ان کى زندگى کے دنوں میں سب سے بہترین راحت وآرام کا دن تھا ؟ (2)
یہ بات کہنے کى ضرورت نہیں ہے کہ ابراہیم کے آگ میں صحیح وسالم رہ جانے سے صورت حال بالکل بدل گئی خوشى اورمسرت کا شور وغل ختم ہوگیا، تعجب سے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے کچھ لوگ ایک دوسرے کے کان میںرونماہونے والى اس عجیب چیزکے بارے میں باتیں کررہے تھے ابراہیم (ع) اور اس کے خدا کى عظمت کا ورد زبانوںپر جارى ہوگیا نمرود کا اقتدار خطرے میں پڑگیا لیکن پھر بھى تعصب اور ہٹ دھرمى حق کو قبول کرنے میں پورى طرح حائل ہوگئی اگرچہ کچھ بیداردل اس واقعہ سے بہرہ ور بھى ہوئے اور ابراہیم کے خدا کے بارے میں ان کے ایمان میں زیادتى اور اضافہ ہوا ، مگریہ لوگ اقلیت میں تھے _


(1)سورہ انبیاء آیت 69
(2) آگ نے حضرت ابراہیم کو کیوں نہ جلایا ؟، مفسیرین کے درمیان بہت اختلاف ہے لیکن اجمالاً بات یہ ہے کہ بینش توحید ى کو مد نظر رکھتے ہوئے کسى سبب سے بھى خدا کے حکم کے بغیر کوئی کام نہیں ہوسکتا ایک دن وہ ابراہیم کے ہاتھ میں موجود چھرى سے کہتا ہے: نہ کاٹ اور دوسرے دن آگ سے کہتا : نہ جلا اور ایک دن پانى کوجو سبب حیات ہے حکم دیتا ہے کہ فرعون اور فرعونیوں کو غرق کردے

 


بہادرنوجوانفرشتوں کى فریاد
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma