فرشتوں کى فریاد

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
آگ گلزار ہوگئیابراہیم (ع) کو جلا دیا جائے

سب لوگ چالیس دن تک لکڑیاں جمع کرنے میں لگے رہے اور ہر طرف سے بہت سى خشک لکڑیاں لالا کر جمع کرتے رہے اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی تھى کہ وہ عورتیں تک بھى کہ جن کاکام گھر میں بیٹھ کر چرخا کاتنا تھا، وہ اس کى آمدنى سے لکڑیوں کا گٹھالے کر اس میں ڈلواتى تھیں اور وہ لوگ کہ جو قریب مرگ ہوتے تھے ، اپنے مال میں سے لکڑیاں خرید نے کى وصیت کرتے تھے اور حاجت منداپنى حاجتوں کے پورے ہونے کے لئے یہ منت مانتے تھے کہ اگران کى حاجت پورى ہوگئی ، تو اتنى مقدار لکڑیوں کا اضافہ کریں گے _
یہى وجہ تھى کہ جب ان لکڑیوں میں مختلف اطراف سے آگ لگائی گئی تو اس کے شعلے اتنے بلند ہوگئے تھے کہ پرندے اس علاقے سے نہیں گزر سکتے تھے _
یہ بات واضح ہے کہ اس قسم کى آگ کے تو قریب بھى نہیں جایا جاسکتا چہ جائیکہ ابراہیم علیہ السلام کو لے جاکر اس میں پھینکیں مجبوراً منجنیق سے کام لیا گیا حضرت ابراہیم کو اس کے اندار بٹھاکر بڑى تیزى کے ساتھ آگ کے اس دریا میں پھینک دیا گیا
ان روایات میں کہ جو شیعہ اور سنى فرقوں کى طرف سے نقل ہوئی ہیں، یہ بیان ہواہے کہ: ''جس وقت حضرت ابراہیم(ع) کو منجنیق کے اوپر بٹھایا گیا اور انہیں آگ میں پھینکاجانے لگا تو آسمان، زمین اور فرشتوں نے فریاد بلند کى اور بارگاہ خداوندى میں درخواست کى کہ توحید کے اس علمبرداراور حریت پسندوں کے لیڈرکوبچالے _''
اس وقت جبرئیل، حضرت ابراہیم کے پاس آئے اور ان سے کہا : کیا تمہارى کوئی حاجت ہے کہ میں تمہارى مدد کروں ؟
ابراہیم علیہ السلام نے مختصر سا جواب دیا : تجھ سے حاجت ؟نہیں ، نہیں،(میں تو اسى ذات سے حاجت رکھتا ہوں کہ جو سب سے بے نیاز اور سب پر مہربان ہے )
تواس موقع پر جبرئیل نے کہا : تو پھر تم اپنى حاجت خداسے طلب کرو _
انہوں نے جواب میں کہا : ''میرے لئے یہى کافى ہے کہ وہ میرى حالت سے آگاہ ہے ''_
ایک حدیث میں امام باقر علیہ السلام سے نقل ہوا ہے کہ اس موقع پر حضرت ابراہیم نے خداسے اس طرح رازونیاز کیا:
''
یااحد یا احد یاصمد یا صمد یا من لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفواًاحد توکلت على اللّہ _''
اے اکیلے: اے اکیلے اے بے نیاز اے بے نیاز اے وہ کہ جس نے کسى کو نہیں جنا اور نہ جو جنا گیا اور جس کا کوئی ہم پلہ نہیں : میں اللہ پر ہى بھرسہ رکھتا ہوں _

 

 

 

آگ گلزار ہوگئیابراہیم (ع) کو جلا دیا جائے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma