پسر نوح کا درد ناک انجام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
اے نوح علیہ السلام تمہارا بیٹا تمہارے اہل سے نہیں ہے اللہ کا نام لے کرکشتى پرسوارہوجائو

پسر نوح(ع) ایک طرف اپنے باپ سے الگ کھڑا تھا نوح(ع) نے پکارا: ''میرے بیٹے،ہمارے ساتھ سوارہوجائو اور کافروں کے ساتھ نہ ہوورنہ فناہوجائوگے ''_(1)
پیغمبر بزر گوارحضرت نوح(ع) نے نہ صرف باپ کى حیثیت سے بلکہ ایک انتھک پر امید مربى کے طور پر
آخرى لمحے تک اپنى ذمہ دارى سے دست بردارى نہ کى ،اس امیدپر کہ شاید ان کى بات سنگدل بیٹے پر اثر کرجائے لیکن افسوس کہ برے ساتھى کى بات اس کے لئے زیادہ پرتاثیر تھى لہذا دلسوز باپ کى گفتگو اپنا مطلوبہ اثر نہ کرسکی، وہ ہٹ دھرم اور کوتاہ فکر تھا اسے گمان تھا کہ غضب خداکا مقابلہ بھى کیا جاسکتا تھا اس لئے اس نے پکار کرکہا :'' ابامیرے لئے جوش میں نہ آئو میں عنقریب پہاڑپر پناہ لے لوںگا جس تک یہ سیلاب نہیں پہنچ سکتا''_(2)
نوح(ع) پھربھى مایوس نہ ہوئے دوبارہ نصیحت کرنے لگے کہ شاید کوتاہ فکر بیٹا غرور اور خود سرى کے مرکب سے اترآئے اور راہ حق پرچلنے لگے_انہوں نے کہا :''میرے بیٹے آج حکم خدا کے مقابلے میں کوئی طاقت پناہ نہیں دے سکتى ،نجات صرف اس شخص کے لئے ہے رحمت خدا جس کے شامل حال ہو ''_(3) پہاڑتو معمولى سى چیزہے خود کرہ ارض بھى معمولى سى چیز ہے سورج اور تمام نظام شمسى اپنے خیرہ کن عظمت کے باوجود خدا کى قدرت لایزال کے سامنے ذرئہ بے مقدار سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا _
اسى دوران ایک موج اٹھى اور آگے آئی،مزید آگے بڑھى اور پسر نوح کو ایک تنکے کى طرح اس کى جگہ سے اٹھایا اوراپنے اندر درہم برہم کردیا،''اور باپ بیٹے کے درمیان جدائی ڈال دى اور اسے غرق ہونے والوں میںشامل کردیا ''_(4)


(1) سورہ ہو دآیت43

(2)سورہ ہو دآیت43
(3) سورہ ہو دآیت43
(4) سورہ ہو دآیت43

 

اے نوح علیہ السلام تمہارا بیٹا تمہارے اہل سے نہیں ہے اللہ کا نام لے کرکشتى پرسوارہوجائو
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma