پیغمبر اسلام (ص) سے ایک حدیث منقول ہے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
حضرت ادریس علیہ السلامافسوس اپنے اوپر

پیغمبر اسلام (ص) سے ایک حدیث منقول ہے ،آپ نے فرمایا :
''جس کسى انسان کا بھى خون بہایا جاتا ہے اس کى جوابدہى کا ایک حصہ قابیل کے ذمہ ہوتا ہے جس نے انسان کُشى کى اس برى سنت کى دنیامیں بنیادرکھى تھی''_
اس میں شک نہیں کہ حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹوں کا یہ واقعہ ایک حقیقى واقعہ ہے اس کے علاوہ کہ آیات قرآن اور اسلامى روایت کا ظاہر ى مفہوم اس کى واقعیت کو ثابت کرتا ہے اس کے ''بالحق '' کى تعبیر بھى جوقر آن میں آئی ہے اس بات پر شاہدہے، لہذا جولوگ قران میں بیان کئے گئے واقعہ کو تشبیہ ،کنایہ یا علامتى (SIMBOLIC)داستان سمجھتے ہیں ،بغیردلیل کے ایسا کرتے ہیں _(1)
آخرکار یہ برے لوگ اپنے شرمناک اور برے اعمال کے انجام سے آگاہ ہو جاتے ہیں اور ان پر پردہ ڈالنے اور انھیں دفن کرنے کے درپے ہوجاتے ہیں اس مو قع پر ان کى آرزوئیںان کى مدد کو لپکتى ہیں،کوّا ان آرزوئوں کا مظہر ہے جو جلدى سے پہنچتا ہے اور انھیں ان کے جرائم پرپر دہ پوشى کى دعوت دیتا ہے لیکن آخر کار انھیں خسارے ،نقصان اور حسرت کے سوا کچھ نصیب نہیں ہوتا _
 



(1)اس کے باوجود اس بات میں کوئی مضائقہ نہیں کہ یہ حقیقى واقعہ اس جنگ کے لئے نمونہ کے طورپر بیان کیا گیا ہو جو ہمیشہ سے مردان پاکباز ،صالح ومقبول بارگا ہ خدا انسانوںاور آلودہ ،منحرف ،کینہ پرور، حاسد اور ناجائزہٹ دھرمى کرنے والوں کے درمیان جارى رہى ہے وہ لوگ کتنے پاکیزہ اور عظیم ہیں جنھوں نے ایسے برے لوگوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کیا _

حضرت ادریس علیہ السلامافسوس اپنے اوپر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma