افسوس اپنے اوپر

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
پیغمبر اسلام (ص) سے ایک حدیث منقول ہےظلم کى پردہ پوشی

اس کے بعد قرآن مزید کہتا ہے:'' اس وقت قابیل اپنى غفلت اور جہالت سے پریشان ہوگیا اور چیخ اٹھا کہ وائے ہومجھ پر ،کیا میں اس کوے سے بھى زیادہ ناتواں اور عاجز ہوں ،مجھ سے اتنا بھى نہ ہوسکا کہ میں اس کى طرح اپنے بھائی کا جسم دفن کردوں، بہرحال وہ اپنے کیے پرنادم وپشیمان ہوا''_(1)
کیا اس کى پشیمانى اس بناپر تھى کہ اس کاگھٹیا اور براعمل آخرکار اس کے ماں باپ پر اور احتمالى طورپر دوسرے بھائیوںپر آشکار ہوجائےگا اوروہ اسے بہت سرزنش کریں گے یا کیا یہ پشیمانى اس بناپر تھى کہ کیوں میں ایک مدت تک بھائی کى لاش کندھے پر لئے پھرتا رہا اور اسے دفن نہ کیااور یا پھرکیایہ ندامت اس وجہ سے تھى کہ اصولى طور پر انسان ہربراکام انجام دے لینے کے بعد اپنے دل میں ہرطرح کى پریشانى اور ندامت محسوس کرتا ہے لیکن واضح ہے کہ اس کى ندامت کى جوبھى وجہ ہووہ اس کے گناہ سے توبہ کى دلیل نہیں ہے کیونکہ توبہ یہ ہے کہ ندامت خوف خدا کے باعث اورعمل کے براہونے کے احساس کى بنا پر ہوا، اور یہ احساس اسے اس بات پر آمادہ کرے کہ وہ آیندہ ہرگز ایسا کام نہیں کرے گا ،قرآن میں قابیل کى ایسى کسى توبہ کى نشاندہى نہیں کى گئی بلکہ شاید قران میں ایسى توبہ کے نہ ہو نے کى طرف ہى اشارہ ہے _
 


(1)سورہ مائدہ ایت 31

پیغمبر اسلام (ص) سے ایک حدیث منقول ہےظلم کى پردہ پوشی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma