میراث کے متفرق مسائل .2410_2406

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
دفاع و امر بالمعرؤف و نھی عن المنکر کے مسائل. 2419_2411میاں بیوی کی میراث. 2405_2395

مسئلہ ۲۴۰۶: کسی شخص کے مرنے کے بعد اس کا قرآن، انگوٹھی، تلوار، پہنا ہو لباس، جس لباس کو پہننے کے لئے بنایاتھا یہ سب چیزیں میت کی بڑے لڑکے کی ہوں گی۔ اور اگر یہ چاروں چیزیں یا ان میں سے کوئی ایک متعدد ہو مثلا در قرآن مجید ہو اور میت دونوں کو استعمال کرتی رہی ہو تو وہ سب بھی بڑے لڑکے کا ہوگا۔
مسئلہ ۲۴۰۷: اگر میت مقروض ہو اور قرض پورے ترکہ کے برابر یا اس سے زیادہ ہو تو جن چار چیزوں کا اس سے پہلے مسئلہ میں ذکر کیا گیاہے وہ بڑے لڑکے کو نہیں دی جائیں گی بلکہ مرض میں دیدی جائے گی۔ لیکن اگر میت کا مال زیادہ ہو اور قرض ادا کرنے کے بعد بھی وارثوں کو قابل توجہ مال بچتاہو تو وہ چاروں چیزیں بڑے لڑکے کودی جائیں گی۔
مسئلہ ۲۴۹۸: مسلمان کافر کا وارث ہوگا لیکن کافر چاہے میت کا باپ ہو یا بیٹیایا اور کوئی وہ مسلمان کا وارث نہیں ہوسکتا۔
مسئلہ ۲۴۰۹: جو شخص اپنے کسی رشتہ دار کو جان بوجھ کر نا حق قتل کردے تو وہ اس مقتول کی میراث نہیں پائے گا۔ لیکن اگر غلطی سے قتل کردیاہو تو میراث پائیگا (مثلا ہوا میں پتھر مارا ارو اتفاقا کسی رشتہ دار کو لگ گیا اور وہ مرجائے) البتہ اس صورت میں قتل کی جودیت ہوگی بنابر احتیاط اس دیت میں سے اس کو کچھ نہ ملے گا۔
مسئلہ ۲۴۱۰: اگر مرنے والے کی بیوی حاملہ ہو اور اس حمل کے علاوہ میت کا اس طبقہ میں کوئی وارث بھی مثلا اولاد، ماں، باپ موجود ہو تو ترکہ کے تقسیم کے وقت جو بچہ پیٹ میں ہے اس کے لئی دو لڑکوں کے برابر کا حصہ الگ کردیاجائے گا۔
اب اگر وہ زندہ پیدا ہو تو میراث پائے گا۔ لیکن اگر مثلا ایک لڑکا اور ایک لڑکی پیدا ہوئی تو دونوں کے حصے میں سے جو اضافی بچے گا وہ تمام وارثوں میں تقسیم کردیاجائے گا اور اگر اس کے طبقہ ارث میں کوئی دوسرا وارث نہ ہو اور وہ زندہ پیدا ہو تو تمام مالی اسی کا ہوگا۔ ورنہ تمام وارثوں کے در میان تقسیم کردیاجائیگا۔

دفاع و امر بالمعرؤف و نھی عن المنکر کے مسائل. 2419_2411میاں بیوی کی میراث. 2405_2395
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma