پہلے طبقہ کی میراث .2363_2355

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
طبقہ دوم کی میراث .2378_2364میراث کے احکام. 2354_2352

مسئلہ ۲۳۵۵ اگر میت کا وارث پہلے طبقہ میں سے صرف ایک ہو۔ مثلا صرف باپ یا ماں یا ایک لڑکا یا ایک لڑکی تو تمام مال اسی کو ملے گا اور اگر کٹی لڑکے یا کٹی لڑکیاں ہوں تو سب کو مال برابر تقسیم ہوگا۔ اور اگر لڑکے و لڑکیاں دونوں ہوں تو مال کی تقسیم اس طرح ہوگی کہ ہر لڑکی کے مقابلہ میں دوگنا ملے گا۔
مسئلہ ۲۳۵۶: اگر میت کے وارث صرف اس کے ماں باپ ہوں تو مال کے تین حصہ کرکے دو باپ کو اور ایک ماں کو دیاجائے گا۔ لیکن اگر میت کے دو بھائی یا یا چہار بہنیں ، یا ایک بھائی اور دو بہنیں ہوں اور سب کے سب حقیقی یا پدری ہوں تو مال کے چھ حصہ کرکے ایک حصہ ماں کو باقی باپ کو ملے گا۔
مسئلہ ۲۳۵۷: جب میت کے وارث صرف ماں، باپ اور ایک لڑکی ہوتو مال کو پانچ حصہ کرکے ایک ایک ماں اور باپ کو اور ۳ بیٹی کو دیاجائے گا۔ لیکن اگر انکے ساتھ میت کے دو بھائی یا چار بہن یا ایک بھائی اور دو بہن بھی ہوں (جو سب کے سب حقیقی یا پدری) ہوں تو مال کے چھ حصے کرکے ماں باپ کو ایک ایک اور بیٹی کو تین دے کر ایک حصہ کو چھ پر تقسیم کرکے ماں، باپ، بیٹی پر تقسیم کردیاجائیگا اور احتیاط یہ ہے کہ دونوں اس تقسیم پر آپس میں صلح کرلیں۔
مسئلہ ۲۳۵۸: جب میت کے وارث صرف ماں باپ اور ایک لڑکا ہو تو مال کو چھ حصے پر تقسیم کرکے ایک ایک ماں باپ کو اور باقی بیٹے کو دیاجائیگا۔ اور اگر مان، باپ کے ساتھ کئی لڑکے ہو تو چار کو برابر برابر آپس میں تقسیم کرلیں اور اگر لڑکی اور لڑکا ہو تو اس چار کو اس طرح تقسیم کریں کہ لڑکے کو دہرا اور لڑکی کو ایکہرا مل جائے۔
مسئلہ ۲۳۵۹: اگر میت کا وارث صرف باپ اور بیٹا ہو یا صرف ماں اور بیٹا ہو تو مال کے چھ حصہ کرکے ایک حصہ ماں یا باپ کو دے کر باقی بیٹے کو دیدیں گے۔
مسئلہ ۲۳۶۰: جب میت کی وارث ماں، بیٹا، بیٹی ہو یا باپ، بیٹا، بیٹی ہو تو مال کے چھ حصے کرکے ایک حصہ ماں یا باپ کو دے کر باقی کو اس طرح تقسیم کرے کہ لڑکا کو دوہرا اور لڑکی کو اکہرا ملیں۔
مسئلہ نمبر ۲۳۶۱: جب میت کا وارث صرف لڑکی اور باپ ہو یاماں اور لڑکی ہو تو مال کے چار حصے کرکے ایک حصہ ماں یا باپ کودے کر باقی تین حصے لڑکی کو دے دے جائیں گے۔
مسئلہ ۲۳۶۲: اگر میت کا وارث صرف باپ اور چند لڑکیاں ہوں یا ماں اور چند لڑکیاں ہوں تو مال کو پانچ حصوں پر تقسیم کرکے ایک حصہ باپ یا ماں کودیں گے اور باقی چار حصوں کو لڑکیاں آپس میںبرابر برابر تقسیم کریں گی۔
مسئلہ ۲۳۶۳ اگر میت کی اولاد تو نہ ہونہ لیکن اولاد کی اولاد کی اولاد ہوں تو پوتا یا پوتی کو دوہرا اور نواسہ یا نواسی کو اکہرا حصہ ملے گا۔

طبقہ دوم کی میراث .2378_2364میراث کے احکام. 2354_2352
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma