شکاری کتے کے ذریعہ شکار کرنا. 2246_2241ا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
مچھلی کا شکار. 2255_2247اسلحہ سے شکار کرنا. 2240_2234

مسئلہ ۲۲۴۱: اگر شکاری کتے کے ذریعہ جنگلی حلال گوشت حیوان کا شکار کیاجائے تو وہ شکار پانچ شرطوں سے حلال ہوتاہے:
۱۔ کتا اتنا تربیت یافتہ ہو کہ جب شکار پر چھوڑا جائے تو دوڑے اور رجب روک دیاجائے رک جائے۔ بلکہ صرف تربیت یافتہ ہونا کافی ہے چاہے وہ شکار کو دیکھتے ہی خود دوڑ پڑتاہو۔ لیکن احتیاط واجب ہے کہ اگر کتے کی عادت یہ ہو کہ مالک کے پہنچنے سے پہلے شکار کو کھا لیتا ہو تو اس کتہ کے ذریعہ شکار سے اجتناب کیاجائے ۔ البتہ اگر اتفاقا شکار کو کھاجائے یا صرف خون پی جائے تو کوئی اشکال نہیں۔
۲۔ شکاری کو مسلمان یا مسلمان کا ایسا بچہ ہوناچاہئے۔ جو اچھے برے کے پہچان رکھتاہو۔ جو شخص اہل بیت رسول سے اظہار دشمنی کرتاہو وہ مسلمان نہیں ہے اور اس کا شکار محل اشکال ہے۔
۳۔ کتے کو بھیجتے وقت یا کتے کے حرکت کرتے وقت خدا کا نام لے۔ ہاں بھولے سے نام نہ لے پایاہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔ ضروری نہیں ہے کہ کتے کو بھیجنے سے پہلے خدا کا نام لے۔ بلکہ کتے کے شکار تک پہنچنے سے پہلے بھی نام خدا لے تو حلال ہے۔
۴۔ جانور کی موت کتے کے دانتوں سے لگے ہوئے زخم کی وجہ سے ہوئی ہو۔ لہذا اگر کتا اپنے شکار کو مار ڈالے یا زیادہ دوڑنے کے وجہ سے یاخوف کی وجہ سے شکار مرجائے تو حلال نہیں ہے۔
۵۔ شکاری اس وقت پہنچے جب شکار مرچکا ہو یا اگر زندہ ہو تو ذبح کرنے کا وقت نہ ہو۔ لیکن اگر ایسے وقت پہنچے جب ذبح کرنے کا وقت ہو مثلا آنکھوں کو حرکت دے رہا ہو یا پیر پٹک رہاہو تو شرعی طریقہ سے اس کو ذبح کردے ور نہ حرام ہوجائے گا۔
مسئلہ ۲۲۴۲: شکاری اگر کتے کو بھیجنے کے بعد ایسے وقت پہنچے کہ اس جانور کو ذبح کرسکتا ہو لیکن اس کے پاس چھری نہ ہو یا چھری تلاش کرنے میں اتنا وقت لگ جائے کہ شکار مرجائے تو بنابر احتیاط واجب اس کے کھانے سے اجتناب کریں
مسئلہ ۲۲۴۳: اگر ایک شکار پر کئی کتے دوڑادیں اور سب ہی میں مذکورہ بالا شرائط ہوں تو شکار حلال ہے اور اگر بعض میں شرائط موجود نہ ہو تو شکار حرام ہے۔
مسئلہ ۲۲۴۴: اگر شکاری تربیت یافتہ کتے کو ایک حیوان کا شکار کرنے کے لئے چھوڑے اور کتا دوسرے حلال جانور کا شکار کرڈالے تو کوئے حرج نہیں ہے۔ اسی طرح اگر اس حیوان کے ساتھ دوسرے کا بھی شکار لے تب بھی کوئی حرج نہیں ہے دونوں حلال ہیں۔
مسئلہ ۲۲۴۵: اگر کئی آدمی مل کرکتے کو شکار پر بھیجے اور ان میں ایک بھی کا فرہو یا عمدا خدا کا نام نہ لے یا ایک ہی آدمی کئی کتے چھوڑے اور ان میں ایک تربیت یافتہ نہ ہو تو بنابر احتیاط واجب اس شکار کے گوشت سے اجتناب کرے۔
مسئلہ ۲۲۴۶: اگر تربیت یافتہ کتے کے علاوہ شکاری باز یا دوسرے تربیت یافتہ جانوروں سے کسی حیوان کا شکار کرے تو وہ شکار حلال نہیں ہے۔ ہاں اگر ایسے وقت پر پہنچ جائے کہ حیوان زندہ ہو اور شرعی طریقہ سے اس کو ذبح کرڈالے تو حلال ہے۔

مچھلی کا شکار. 2255_2247اسلحہ سے شکار کرنا. 2240_2234
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma