غصب کے احکام. 2192_2175

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
گم شدہ مال کے احکام. 2211 _2193طلاق کے متفرق احکام. 2174_2169

مسئلہ ۲۱۷۵: کسی کے حق یا مال پر ظلم کے ذریعہ مسلط ہوجانے کو غصب کہتے ہیں غصب گناہ کبیرہ ہے آخرت میں اس پر سخت ترین عذاب ہوگا اور دنیا میں دردناک انجام ہوگا۔ رسول اکرم کی حدیث ہے اگر کوئی کسی کی ایک بالشت زمین غصب کرے تو قیامت میں اتنی زمین اپنے ساتوں طبقے سمیت بطور طوق اس شخص کے گردن میں ڈال دی جائے گی۔
مسئلہ ۲۱۷۶: اگر کوئی مسجد، مدرسہ، پل یا دیگر جگہوں کو جو سب کے لئے بنائی گئی ہوں ان سے کسی کو استفادہ نہ کرنے دے تو اس نے ان لوگوں کا حق غصب کیاہے۔ اسی طرح اگر کوئی مسجد و غیرہ میں ایک جگہ اپنے لئے مخصوص کرے اور کسی کو اس جگہ سے فائدہ نہ اٹھانے دے تو وہ بھی غاصب ہے۔
مسئلہ ۲۱۷۷: مسلمانوں کے بیت المال کے اموال پر بغیر حق مسلط ہوجانا بھی غصب ہے۔ اس پر تمام غصب کے احکام نافذہوں گے اور کئی اعتبار سے اس کی ذمہ داری بہت زیادہ ہے۔
مسئلہ ۲۱۷۸: جس مال کو کسی کے پاس گروی رکھا گیا ہو اگر دوسرا اس کو غصب کرے تو صاحب مال اور قرضخواہ دونوں اس سے مطالبہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
مسئلہ ۲۱۷۹: غاصب پر واجب ہے جتنی جلدی ممکن ہوسکے غصبی مال مالک کو پہنادے، جتنی تاخیر کریگا اتناہی اس کے نامہ ی اعمال میں گناہ لکھاجائے گا اگر وہ تلف ہوجائے تو اس کا بدل دینا واجب ہے۔
مسئلہ ۲۱۸۰: اگر غصبی مال سے کوئی فائدہ حاصل ہو مثلا غصبی گوسفند بچہ دے یا غصبی باغ سے پھل حاصل ہو تو یہ فایدہ بھی مالک ہی کاہے۔ چاہے غاصب نے اس سلسلہ میں کتنی ہی زحمت برداشت کی ہو۔ اور اگر کسی کا مکان غصب کرے تو جتنے دن مکان اس کے قبضہ میں رہے تو عام طور پر جتنا اس کا کرایہ ہوتا ہو اتنا کرایہ ادا کرے چاہے اس نے مکان سے کوئی فائدہ نہ اٹھایا ہو یہی صورت دوسرے احوال کے لئے بھی ہے۔ مثلا کسی کی گاڑی غصب کرے۔
مسئلہ ۲۱۸۱: اگر کسی بچے یا دیوانے کا مال غصب کیا ہو تو اس کو چاہئے کہ انکے ولی کو واپس کردے اور اگر خود اس بچہ یا دیوانے کے ہاتھ میں دیدے اور تلف ہوجائے تو ضامن ہے۔
مسئلہ ۲۱۸۲: اگر دو یا کئی آدمی مل کر غصب کریں تو ہر شخص ایک حصہ کا ضامن ہے۔ (مثلا کسی مال کو دو آدمیوں نے غصب کیاہے تو ہر ایک آدھے کا ضامن ہے)۔ چاہے اس کو اکیلے غصب بھی کرسکتا ہو یا نہ۔
مسئلہ ۲۱۸۳: جب غصبی مال دوسری چیز میں مل جائے اور اس کا جدا کرنا ممکن ہو تو جدا کرنا چاہئیے اور جدا کرکے مالک کو دیدے ۔ چاہے اس میں زحمت ہی ہو۔ اور اگر اسے بہت دور پہونچادیاہے تو مالک تک پہونچانے کے تمام اخراجات غاصب پرہوں گے۔
مسئلہ ۲۱۸۴: غصبی بر تن یا کوئی دوسری چیز اگر خراب ہوجائے تو اس چیز کو اتنی قیمت کے ساتھ جو کم ہوگئی ہے مالک کو واپس کرے اور اگر اتنی قیمت جو کم ہوگئی ہے نہ دے اور کہے کہ میں کو پہلے کی طرح بنا کردوں گا تو مالک مجبور نہیں ہے کہ قبول کرے اور نہ مالک غاصب کو اس بات پر مجبور کرسکتاہے کہ اس کو پہلے کہ طرح بنا کردو۔ صرف جو قیمت کم ہوگئی ہے وہ لے سکتاہے۔
مسئلہ ۲۱۸۵: اگر غصبی مل کو اس طرح بدل دے کہ وہ پہلے سے بہتر ہوجائے مثلا غصبی سونے کا گوشوارہ یا گلوبند بنادے اور مالک کہے کہ تم مجھے اسی طرح دید و تو اس کو دینا واجب ہے او وہ اپنی مزدوری بھی نہیں لے سکتا۔ بلکہ مالک کی اجازت کے بغیر اس کو پہلی صورت میں نہیں تبدیل کرسکتا۔ اور اگر مالک کی اجازت کے بغیر پہلی صورت میں تبدیل کردے تو احتیاط واجب ہے جس قدر قیمت کم ہوئی ہے وہ بھی مالک کو ادا کرے۔
مسئلہ ۲۱۸۶: اگر غصبی مال کو اس طرح بدل دے کہ وہ پہلے سے بہتر ہوجائے لیکن مالک کسی خاصی وجہ سے کہے اس کو پہلے کی طرح کردو تو واجب ہے کہ پہلے کی طرح کردے اور ایسی صورت میں اگر عیب پیدا ہوجائے اور اس کی قیمت پہلے سے کم ہوجائے تو جس قدر قیمت کم ہوئی وہ بھی مالک کو اداکرے۔
مسئلہ ۲۱۸۷: جس غصبی زمین میں غاصب زراعت کرے یا درخت لگادے تو زراعت و درخت او ر اس کا پھل یہ سب غاصب کا ہوگا لیکن جتنی مدت تک زراعت کی ہو یا درخت لگایا ہو اتنی مدت کا کرایہ زمین کے مالک کودے اور اگر در میان میں مالک راضی نہ ہو کہ زراعت یا درخت کو اس کی زمین میں باقی رکھاجائے تو غاصب فورا زمین خالی کردے چاہے اس میں اس کا نقصان ہو اور اگر اس ہے زمین میں کوئی نقصان پیدا ہوجائے تو جتنی قیمت کم ہوجائے وہ بھی ادا کرے۔ مگر غاصب زمین کے مالک کو مجبور نہیں کرسکتا کہ وہ زمین اس کے ہاتھ بیچ دے یا کرایہ پر دیدے۔ اسی طرح زمین کا مالک بھی غاصب کو مجبور نہیں کرسکتا کہ زراعت یا درخت کو اس کے ہاتھ بیچ دے۔
مسئلہ ۲۱۸۸: اگر غصبی مال تلف ہوجائے اور وہ مال ایسا رہاہو کہ معمولا اس کا مثل کمیاب ہو جیسے بعض جانور یا بعض ہاتھ سے بنے ہوئے قالین تو پھر اس کی قیمت دے اور اگر بازر کی قیمت میں فرق ہوگیا ہو تو جس دن مال تلف ہوا ہے اس دن اس کی قیمت جو بھی رہی ہو وہ قیمت دے اگر وہ ایسا رہاہو کہ اس کا مثل ملتا ہو جیسے گیہوں، جو، مشین سے بنے ہوئے قالین، پردے، برتن، کپڑا جو کارخانوں میں بنائے جاتے ہیں جن کا مثل بہت فراواں طور سے ملتاہے تو غصبی چیز کی مثل دے۔ لیکن یہ خیال رہے کہ اس میں بھی وہی خصوصیات ہوں جو تلف شدہ غصبی مال میں تھیں۔
مسئلہ ۲۱۸۹: اگر حیوان جیسے بھیڑ و غیرہ کو غصب کرے اور وہ تلف ہوجائے تو اگر جتنی مدت وہ جانور غاصب کے پاس تھا اس میں ہوٹا بھی ہوگیا تھا اور اس کے بعد تلف ہوا ہو اس کے موٹا ہونے کی وجہ سے جو قیمت بڑھ گئی تھی وہ قیمت بھی ادا کرے
مسئلہ ۲۱۹۰: غاصب سے غصبی مال کو اگر دوسرا شخص غصب کرے اور وہ سال تلف ہوجائے تو احتیاط یہ ہے کہ مال کا مالک دونوں غاصبوں میں سے جس سے بھی اپنے مال کا مطالبہ کرے وہی دے۔
مسئلہ ۲۱۹۱: جو معاملہ باطل طور سے انجام پایاہو مثلا وزن سے بیچی اور خریدی جانے والی چیز کا بغیر وزن معاملہ کیا گیا ہو تو نہ خریدار جنس کا مالک ہو گانہ بیچنے و الا قیمت کا لیکن معاملہ سے قطع نظر کرتے ہوئے اگر ایک دوسرے کے مال پر تصرف کے لئے راضی ہوں تو اشکال نہیں ہے۔ ورنہ غصبی مال کی طرح ہے اس کو واپس کرنا ہوگا اور اگر ہر ایک کا مال دوسرے کے ہاتھ میں تلف ہوگیا ہو تو اس کا عوض دیں چاہے جانتے ہوں کہ معاملہ باطل تھا یا نہیں جانتے ہوں۔
مسئلہ ۲۱۹۲: اگر بیچنے والے سے مال اچھی طرح دیکھنے کے لئے لے کہ پسند آنے پر خرید لے گا اور وہ مال تلف ہوجائے تو وہ احتیاط واجب ہے کہ اس کا معارضہ مالک کو واپس کرے۔

گم شدہ مال کے احکام. 2211 _2193طلاق کے متفرق احکام. 2174_2169
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma