جہا ں صرف قضا لازم ہے. 1423.

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
قضا واجب نہیں ہے۔ 1426_1424 احکام کفّاره روزه . 1422_1403

مسئلہ ۱۴۲۳: چند صورتوں میں صرف روزہ کی قضا واجب ہے کفارہ نہیں ہے وہ درج ذیل ہیں:
۱۔۔۔جو شخص رمضان کی رات میں مجنب ہوا در سوکر بیدار ہو جائے پھر دوسری یا تیسری دفعہ سوجائے او ر بیدار نہ ہوتو ایسی صورت میں احتیاط واجب ہے کہ اس روز ے کی قضا بعد میں رکھے ۔ البتہ اگر پہلی ہی نیند میں بیدار نہ ہوتو قضا نہیں ہے اور روزہ بھی صحیح ہے ۔
۲۔۔ مبطلات روزہ کوتو انجام نہ دے لیکن روزے کی نیت ہی نہ کی ہو یا روزہ توڑ نے کاارادہ کرے یاریاکار ی سے روزہ باطل کردے۔
۳۔۔ رمضان میں غسل جنابت کرنا بھول جائے اوراسی حالت میں ایک یاچند روزہ رکھ ے تو بناء بر احتیاط واجب قضا رکھے۔
۴۔۔ رمضان میں یہ تحقیق کئے بغیر کہ صبح ہو گئی ہے کہ نہیں ایسا کام کرے جس سے روزہ باطل ہو جاتاہے بعد میں پتہ چلے کہ صبح ہوچکی تھی اسی طرح اگر تحقیق کے بعد شک یا گمان ہو صبح ہو گئی ہے (تو بعد میں قضا رکھے ) لیکن اگر تحقیق سے یقین ہو جائے کہ صبح نہیں ہوئی ہے اور کچھ کھا ے بعد میں پتہ چلے کہ صبح ہو چکی تھی توقضا واجب نہیں ہے۔
۵۔۔ اگر کوئی کہے کہ صبح نہیں ہوئی ہے ابھی وقت باقی ہے اور انسان اس کے کہنے سے ایسا کام کرے جو روزہ باطل کردیتا ہے اور بعد میں پتہ چلے کہ صبح ہو چکی تھی تواس صورت میں بھی قضا لازم ہے ۔
۶۔۔ کوئی کہے کہ صبح ہو چکی ہے لیکن انسان کو یقین نہ آئے یا خیال کرے کہ مذاق کررہاہے اور ایسا کام کرے جس سے روزہ باطل ہو جاتا ہے پھر پتہ چلے کہ صبح ہو چکی تھی تو قضا لازم ہے ۔
۷۔ ۔عادل شخص مغرب ہوجانے کی خبر دے اور یہ افطار کرلے بعد میں معلوم ہو کہ مغرب نہیں ہوئی تھی تو قضا کرے۔
۸۔۔ اگر مطلع صاف ہو اور تاریکی کی وجہ سے یقین ہوجائے کہ مغرب ہوچکی ہے اور افطار کرلے بعد میں پتہ چلے کہ مغرب نہیں ہوئی تھی۔
۹۔۔ ٹہنڈک پہونچانے کے لئے یالغیر کسی مقصد کے مند میں پانی لے کر چاروں طرف پھر ائے غیر اختیاری طور سے پانی حلق سے نیچے چلا جائے تو قضا رکھے۔ لیکن اگر بھولے سے ایسا کرے اور پانی نیچے اترجائے تو قضا نہیں ہے اسی طرح اگر وضو کے لئے کلی کررہا ہو اور بی اختیار پانی پیٹ میں چلاجائے تو اس کی قضا واجب نہیں ہے۔
۱۰۔ ۔ اگر کوئی شخص اخراج منی کے قصد کے بغیر اپنی بیوی سے شوخی کررہا ہو اور منی نکل آئے (تو قضا کرے) لیکن اگر اطمینان ہوکہ اس کام سے منی نہیں خارج ہوگی اور اتفاق سے منی خارج ہوجائے تو روزہ بھی صحیح ہے او قضا بھی نہیں ہے۔

قضا واجب نہیں ہے۔ 1426_1424 احکام کفّاره روزه . 1422_1403
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma