۱۔ نیت. 1334_1316

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
روزہ کو باطل کرنیوالی چیزیں. 1335روزہ کا وجوب. 1315_1314

مسئلہ ۱۳۱۶ : روزہ چونکہ عبادات میں سے ہے اس لئے اس کا نیت کے ساتھ بجالانا ضروری ہے البتہ نیت کے لئے نہ تو اس کا زبان پر جاری کرنا ضروری ہے اور نہ دل سے گزارنا صرف اتنا نظر میں رکھنا کافی ہے کہ اطاعت خدا کے لئے اذان صبح سے مغرب تک روزہ توڑنے والی کسی چیز کا استعمال نہیں کرے گا۔
مسئلہ ۱۳۱۷ : احتیاطا اذان صبح سے کچھ پہلے اور مغرب کے تھوڑی دیر بعد تک مفطرات(روزہ توڑنے والی چیزوں)سے اجتناب کرے تاکہ یقین حاصل ہوجائے کہ اس پوری مدت میں روزہ رہا ہے۔
مسئلہ ۱۳۱۸ : ماہ رمضان میں ہر رات کو دوسرے دن روزہ رکھنے کی نیت کرلینا کافی ہے لیکن بہتر ہے کہ اس کے علاوہ پہلی رات کو پورے مہینہ کی بھی نیت کرلے۔
مسئلہ ۱۳۱۹ : نیت کے لئے کوئی معین وقت نہیں ہے بلکہ اذان صبح سے پہلے پہلے جس وقت چاہے نیت کرے۔ بلکہ اگر وہ سحری کے لئے اٹھے اور اس سے پوچھا جائے تمہاراکیا مقصد ہے؟ اور وہ کہدے ” روزہ کا ارادہ رکھتا ہوں“ تو یہی کافی ہے۔
مسئلہ ۱۳۲۰ : مستحبی روزہ کی نیت پورے دن میں کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے یہاں تک کہ اگر مغرب میں تھوڑا سا وقت باقی ہے اور اس نے ابھی تک کوئی ایسا کام نہیں کیا جو روزے کو باطل کردیتا ہے تومستحبی روزے کی نیت کرسکتا ہے اس کاروزہ صحیح ہے۔
مسئلہ ۱۳۲۱ : اگر ماہ رمضان میں روزہ کی نیت بھول جائے اور اذان ظہر سے پہلے یاد آجائے اور وہ فورا نیت کرے تو اس کا روزہ صحیح ہے بشرطیہ کوئی ایسا کام نہ کیا ہو جس سے روزہ باطل ہوجاتا ہے۔ لیکن اگر ظہر کے بعد نیت کرے توصحیح نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۳۲۲ : اگر کوئی رمضان کے علاوہ کوئی دوسرا روزہ رکھنا چاہتا ہو تو اس کو معین کرنا ہوگا مثلا نیت کرے کہ قضا کا روزہ یا نذر کا روزہ رکھتا ہوں لیکن رمضان میں یہی کافی ہے کہ نیت کرے کل روزہ رکھوں گا۔ بلکہ اگر اسے معلوم نہیں ہے کہ یہ رمضان ہے یا معلوم تھا مگر بھول گیا اور دوسرے کسی روزے کی نیت کرلی تب بھی وہ رمضان کا ہی روزہ شمار ہوگا لیکن اگر عملا رمضان میں کسی دوسرے روزے کی نیت کرے(جبکہ جانتا ہو کہ رمضان میں کوئی دوسرا روزہ صحیح نہیں ہے) تو اس کا روزہ باطل ہے نہ وہ رمضان کا روزہ شمار ہوگا اور نہ ہی اس کے علاوہ۔
مسئلہ ۱۳۲۳ : نیت کرتے وقت تاریخ کامعین کرنا ضروری نہیں ہے کہ پہلی کا روزہ رکھتا ہوں یا دوسری کا بلکہ اگر وہ معین بھی کرے مثلا کل دوسری ماہ رمضان کا روزہ رکھوں گا اور بعد میں پتہ چلے کہ وہ تیسری تاریخ تھی تب بھی روزہ صحیح ہے۔
مسئلہ۱۳۲۴ : اگر اذان صبح سے پہلے نیت کرلے اور(اتفاق سے)بعد میں بے ہوش ہوجائے یا مست ہوجائے اور دن میں ہوش آئے اور کوئی کام روزہ کے خلاف نہ کیا ہو تواحتیاط واجب ہے کہ اس دن کا روزہ تمام کرے اور اس کی قضا بھی کرے۔
مسئلہ ۱۳۲۵ : اگر کسی کو معلوم نہ ہو یا بھول جائے کہ رمضان ہے اور روزہ نہ رکھے اور ظہر کے بعد متوجہ ہو یا ظہر سے پہلے متوجہ ہو مگر افطار کر چکا ہو تو ماہ رمضان کے احترام میں مغرب تک روزہ باطل کرنے والے کسی کام کا ارتکاب نہ کرے اور رمضان کے بعد اس کی قضا کرے۔
مسئلہ ۱۳۲۶ : بچہ اگر اذن صبح سے پہلے بالغ ہوجائے تو روزہ رکھے اور اگر اذان کے بعد بالغ ہو اور روزہ کے باطل کرنے والی کسی چیز کا ارتکاب نہ کیا ہو تو احتیاط واجب ہے کہ روزہ رکھے اور رمضان کے بعد قضا بھی کرے۔
مسئلہ ۱۳۲۷ : جس کے ذمہ ماہ رمضان کے قضا روزے ہوں یا دوسرا کوئی واجب روزہ ہو اس کے لئے مستحبی روزہ رکھنا جائز نہیں ہے لیکن اگر بھول کر مستحبی روزہ رکھ لے اور ظہر سے پہلے یاد آجائے تو واجب روزہ کی نیت کرسکتا ہے اور اگر ظہر کے بعد ہو تو اس کا روزہ باطل ہے۔
مسئلہ ۱۳۲۸ : اجارہ پر روزہ رکھنے والا اپنے لئے مستحبی روزہ رکھ سکتا ہے۔
مسئلہ ۱۳۲۹ : رمضان کے علاوہ اگر کوئی دوسرا معین روزہ کسی پر واجب ہو (مثلا نذر کی ہو کہ فلاں معین دن روزہ رکھوں گا) اور وہ عمدا اذان صبح تک نیت نہ کرے تو روزہ باطل ہے ہاں اگر بھولے سے ایسا ہوجائے اور ظہر سے پہلے یاد آجائے تو نیت کرسکتا ہے۔
مسئلہ ۱۳۳۰ : اگر کسی کے ذمہ غیر معین روزہ واجب ہو(مثلا رمضان کے قضاروزے یا کفارہ کا روزہ)تو وہ ظہر سے پہلے روزہ کی نیت کرسکتا ہے۔ یعنی اس وقت تک اس نے کوئی ایسا کام نہ کیا ہو جس سے روزہ باطل ہوجاتا ہے تو اگر ظہر سے پہلے ینت کرے تو روزہ صحیح ہے۔
مسئلہ ۱۳۳۱ : ماہ رمضان میں ظہر سے پہلے مسلمان ہوجانے والے کافر پر بناء برا حتیاط واجب روزہ واجب ہے بشرطیکہ اس وقت تک کوئی ایسا کام نہ کیا ہو جس سے روزہ باطل ہوجاتا ہے اور اس کی قضا بھی نہیں ہے۔ اسی طرح اگر رمضان میں مریض ظہر سے پہلے اچھا ہوجائے اور اس وقت روزہ باطل کرنے والا کوئی ایسا کام انجام نہ دیا ہو تو روزہ کی نیت کرلے اور احتیاطاقضا بھی کرے۔ لیکن اگر ظہر کے بعد اچھا ہو تو اس دن کا روزہ واجب نہیں ہے۔ فقط اس دن کی قضا واجب ہے۔

روزہ کو باطل کرنیوالی چیزیں. 1335روزہ کا وجوب. 1315_1314
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma