دوسری شرط : نمازی کی جگہ متحرک نہ ہو. 808 _805

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
تیسری شرط : 810_809پہلی شرط : مباح ہو. 804_793

مسئلہ۸۰۵۔ نمازی کی جگہ متحرک نه ہو، لہذا اگر نمازی کی جگہ اس طرح متحرک ہو کہ وہ نماز کے امور کو معمول کے مطابق بجا لانے پر قادر نہ ہو تو اس کی نماز باطل ہے ۔ اس لئے کشتی ریل وغیرہ میں اگر افعال نماز کو صحیح طرح سے انجام دے سکتا ہے تو کوئی اشکال نہیں ہے۔ اگروقت کی تنگی یادوسری ضرورت کی بناپرنمازکشتی یاموٹرگاڑی وغیرہ میں پڑھنے پرمجبورہو اورقبلہ بدلتارہتا ہوتوجتنابھی ممکن ہووہ خودبھی قبلہ کی طرف مڑتاجائے، البتہ مڑتے وقت کچھ نہ پڑھے
مسئلہ۸۰۶۔ گہیوں، جو اور گہیوں، جو اور اسی قسم کے ڈھیر پر جن میں تھوڑی سے حرکت ہوتی ہے نماز پڑھنی جائز ہے بشرطیکہ واجبات نماز کو انجام دے سکے۔
مسئلہ۸۰۷۔ جب بارش و ہوا یا لوگوں کی بھیڑبھاڑ کی وجہ سے اطمینان نہ ہوکہ نمازکوتمام کرپائے گاتواگرنمازکوتمام کرنے کی امیدسے شروع کرے اور اتفاق سے کوئی رکاوٹ درپیش نہ آئے تونمازصحیح ہے.
مسئله 808 : جس جگہ رکنا حرام ہوجیسے جہاں چھت کے گرنے کااندیشہ ہویاپھاڑ کے گرنے یاسیلاب آنے کاخطرہ ہو وہاں نماز نہ پڑھے لیکن اگرنمازپڑھے تو احتیاط واجب کی بناء پر اعاده کرےاسی طرح اس جگہ نمازنہ پڑھے جہاں اٹھنابیٹھناحرام ہوجیسے وہ بچھونا،جس پرخداکانام لکھا ہو ۔

تیسری شرط : 810_809پہلی شرط : مباح ہو. 804_793
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma