پہلی شرط : 745_736

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
دوسری شرط 749_746نمازی کے لباس کی شرائط 735

مسئلہ ۷۳۶ : اگر کوئی عمدا نجس بدن یا نجس لباس میں نماز پڑھے تو اس کی نماز باطل ہے چاہے وہ مسئلہ یاد نہ کرنے کی وجہ سے ہو۔
مسئلہ ۷۳۷ : اگر لا علمی میں نجس بدن یا لباس میںنماز پڑھے اور بعد میں نجس ہونے کاعلم ہو تو اس کی نماز صحیح ہے لیکن اگر پہلے نجاست کا علم تھا پھر بھول گیا اور نجاست کے ساتھ نماز پڑھ لی تو نماز کا اعادہ کرے چاہے نماز پڑھتے میں یاد آجائے یا نماز کے بعد یاد آئے اور اگر نماز کا وقت گزر گیا ہے تو قضاء کرے۔
مسئلہ ۷۳۸ : اگر نماز پڑھتے میں بدن یا لباس نجس ہوجائے یا نماز پڑھتے میں متوجہ ہوجائے کہ اس کا بدن یا لباس نجس ہو گیا ہے لیکن یہ نہیں جانتا کہ پہلے ہی سے نجس تھا یا نماز پڑھنے میں نجس ہوا تو اگر پانی کا ملناممکن ہے اور بدن یا لباس کا اس طرح پاک یا لباس کا اس طرح بدل لینا ممکن ہے کہ نماز کی صورت نہیں بگڑتی تو اسی وقت پاک کرلے یا بدل لے اور پھر نماز کو پڑھے۔ لیکن اگر یہ ممکن نہ ہو تو نماز کو توڑ دے اور پاک بدن و پاک لباس سے نماز پڑھے اور یہ اس صورت میں ہے جب نماز کا وقت تنگ نہ ہو ورنہ اسی حال میں نمازپڑھے اس کی نماز صحیح ہے۔
مسئلہ ۷۳۹ : نماز پڑھنے کے بعد اگر معلوم ہو کہ بدن یا لباس نجس تھا تو اس کی نماز صحیح ہے خواہ وقت کے اندر ہو یا وقت کے بعد ہو۔
مسئلہ ۷۴۰ : اگر نجس لباس یا بدن کو پاک کرے اور یقین ہوجائے کہ پاک ہو گیا پھر نماز پڑھے اور نماز کے بعد معلوم ہو کہ ابھی پاک نہیں ہوا تو اس کی نماز صحیح ہے البتہ بعد کی نمازوں کے لئے پاک کرنا ضروری ہے۔
مسئلہ ۷۴۱ : اگراپنے لباس میں خون دیکھے اوریقین کرے کہ درہم سے کم ہے یا ایسے زخم یا پھوڑے کا ہے جس کا خون نماز میں کوئی حرج نہیں رکھتا اور نماز پڑھ لے بعد میں پتہ چلے کہ خون درہم سے زیادہ تھا یاوہ خون زخم اورپھوڑے کا نہیں تھا تو اس کی نماز صحیح ہے۔
مسئلہ ۷۴۲ : اگر کسی چیز کے نجس ہونے کے بھول جائے اور گیلا بدن یا لباس اس سے متصل ہوجائے اور نماز پڑھنے کے بعد یاد آئے تو اس کی نماز صحیح ہے۔ لیکن اگر گیلا بدن اس چیز سے متصل ہوجائے جس کے نجس ہونے کو بھول گیا ہو اور اپنے کو پاک کئے بغیر غسل کرے تو اس کا غسل او رنماز دونوں باطل ہیں۔
مسئلہ ۷۴۳ : جس کے پاس صرف ایک لباس ہو اور اس کا لباس اور بدن دونوںنجس ہوجائے اور پانی بھی اتنا ہی ہو کہ صرف ایک کوپاک کیاجا سکتا ہو تو احتیاط واجب ہے کہ بدن کو پاک کرے اور نجس لباس میںنماز پڑھے لیکن اگر لباس کی نجاست زیادہ ہو۔ مثلا لباس پیشاب سے نجس ہوا ہے جس کو قلیل پانی سے دو مرتبہ دھوناچاہئے اور بدن خون سے نجس ہوا جس کا ایک مرتبہ دھو لینا کافی ہے ۔ تو احتیاط واجب ہے کہ لباس کو دھوئے اور نجس بدن کے ساتھ نماز پڑھے۔
مسئلہ ۷۴۴ : اگر کسی کے پاس نجس لباس کے علاوہ دوسرا لباس نہ ہو اور یہ بھی احتمال نہ ہو کہ آخر وقت تک دوسرا پاک لباس مل سکے گا تو اسی لباس سے نماز پڑھے۔
مسئلہ ۷۴۵ : جس کے پاس دو لباس ہوں اور ان دونوں میں ایک لباس نجس ہو لیکن یہ نہیں معلوم کہ اس میں سے کون سا نجس ہے تو دونوں میں سے کسی سے نماز نہیں پڑھ سکتا دونوں کو پاک کرے اور اگر یہ نہیں کرسکتا تو ایک ایک نماز کودونوں لباس میں پڑھے۔

دوسری شرط 749_746نمازی کے لباس کی شرائط 735
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma