نماز مغربین کا وقت 680_675

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
نماز صبح کا وقت 681 نماز ظہر وعصر کا وقت 674-672

مسئلہ ۶۷۵ : جب قرص آفتاب افق میں چھپ جائے تو وہ مغرب ہے اور احتیاط یہ ہے کہ اس وقت تک صبر کرے جب تک غروب آفتاب کے بعد مشرق کی طرف سے اٹھنے والی سرخی سر سے نہ گزر جائے اور مغرب کی طرف نہ چلی جائے اور مغرب کے وقت نمازمغرب و عشاء کا وقت داخل ہوتا ہے اور آدھی رات تک رہتا ہے۔
مسئلہ ۶۷۶ : مغرب وعشاء کے بھی دو وقت ہیں :
۱۔ اختصاصی
۲۔ اشتراکی
مغرب کا اختصاصی وقت غروب آفتاب کے بعد سے اتنی دیر تک رہتا ہے جتنی دیر میں آدمی تین رکعت نماز پڑھ سکے اور اگر مسافر نماز عشاء کو مغرب کے اختصاصی وقت میں پڑھے تو نماز باطل ہے۔ چاہے بھولے سے ایسا ہوا ہو اور نماز عشاء کا اختصاصی وقت جب آدھی رات میں صرف نماز عشاء پڑھنے کا وقت رہ جائے تو وہی عشاء کا اختصاصی وقت ہے او راگر کسی نے جان بوجھ کراس وقت تک نماز مغرب نہیں پڑھی تو پہلے نماز عشاء کو پڑھے اس کے بعد مغرب کی قضاء کرے اور ان دونوں مخصوص وقتوں کے درمیان کا وقت مشترک وقت ہے۔ اگر کوئی مشترک وقت میں غلطی سے نماز عشاء کو مغرب سے پہلے پڑھ لے اور نماز کے بعد متوجہ ہو کہ مغرب نہیں پڑھی تو ا س کی نماز صحیح ہے۔نماز مغرب کو اس کے بعد بجا لائے۔
مسئلہ ۶۷۷ : مخصوص اور مشترک وقت جس کو اس سے پہلے والے مسئلہ میں بیان کیا گیا اشخاص کے اعتبار سے فرق رکھتا ہے۔ مثلا ظہر و عصر و عشاء کا مخصوص وقت مسافر کے لئے دو رکعت کے برابر ہے اور حاضر کے لئے چار رکعت پڑھنے کے برابر ہے۔
مسئلہ ۶۷۸ : اگر بھولے یا غفلت سے نماز عشاء شروع کردے اور درمیان میں متوجہ ہو کہ مغرب کی نماز نہیں پڑھی تو فورا نیت کو مغرب کی طرف پلٹا دے بشرطیکہ گنجائش ہو اور اگرگنجائش نہ مثلا چوتھی رکعت میں متوجہ ہوا تو اس صورت میں عدول جائز نہیں ہے نماز عشاء ہی کو پڑھے۔ عشاء ختم کر کے مغرب کی نماز پڑھے۔
مسئلہ ۶۷۹ :نماز عشاء کا آخری وقت آدھی رات ہے او راحتیاط واجب ہے کہ رات کا شمار غروب آفتاب سے اذان صبح تک کرے لیکن نماز شب اور ا س کی مانند چیزوں کے لئے غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک کا حساب کرے (۱)۔
۱۔ اس حساب سے ظہر شرعی کے بعد تقریبا سوا گیارہ بجے رات نماز مغرب و عشاء کا آخری وقت ہے۔ اگرچہ سال میں تھوڑا بہت تفاوت ہوگا اور نماز شب کا اول وقت ۱۲ بجے رات ہوگا۔
مسئلہ ۶۸۰ : اگر جان بوجھ کر آدھی رات تک مغرب و عشاء کی نماز نہ پڑھے تو اس کا وقت گزر گیا اب قضاء پڑھے۔ لیکن اگر کسی عذر کی وجہ سے نہیں پڑھی تو نماز صبح سے پہلے پڑھ لے اس کی نماز ادا شمار ہوگی۔

نماز صبح کا وقت 681 نماز ظہر وعصر کا وقت 674-672
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma