نماز میت 569-560

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
نماز میت کا طریقہ :572-570احکام حنوط 559-552

مسئلہ ۵۶۰ : ہر مسلمان بالغ مرنے والے پر نماز میت واجب ہے اور نابالغ بچہ اگر چھ سال سے کم نہ ہو تو اس پر بھی بناء بر احتیاط واجب نماز پڑھیں۔
مسئلہ ۵۶۱ : نماز میت غسل، حنوط و کفن کے بعد پڑھنی چاہئے اگر اس سے پہلے یا اس کے درمیان پڑھی جائے تو نماز باطل ہے چاہے بھول کر ہو یا مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے ہو۔
مسئلہ ۵۶۲ : نماز میت میں نہ تو وضو، غسل اور تیمم کی شرط ہے اور نہ بدن و لباس کے پاک ہونے کی البتہ احتیاط مستحب ہے کہ دوسری نمازوں میں جن امور کی رعایت کی جاتی ہے اس میں بھی کی جائے۔
مسئلہ ۵۶۳ : نماز میت کو قبلے کی طرف چہرہ کرکے پڑھنا واجب ہے اسی طرح بناء بر احتیاط واجب میت کو نمازی کے سامنے اس طرح چت لٹانا واجب ہے کہ میت کا سرنمازی کے داہنی طرف اور پیر بائیں طرف رہیں۔
مسئلہ ۵۶۴ : نمازی کی جگہ میت سے اونچی یا نیچی نہ ہو ہاں تھوڑی سی اونچائی یا نیچائی میں کوئی حرج نہیں ہے اسی طرح نمازی کی میت سے دور نہ ہونا چاہئے ہاں جماعت میں کوئی حرج نہیں ہے اسی طرح نمازی کو میت سے دور نہ ہونا چاہئے ہاں جماعت پڑھنے والے اگر دور ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے بس صف سے اتصال ہونا چاہئے۔
مسئلہ ۵۶۵ : نمازی میت کے سامنے کھڑا ہو۔کوئی پردہ یا دیوار حائل نہ ہو۔ البتہ میت اگر تابوت میںرکھی ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے۔
مسئلہ ۵۶۶ : نماز میت کھڑے ہو کر قصد قربت کی نیت سے پڑھنی چاہئے۔ نیت کے وقت میت کو معین کرنا چاہئے مثلا میں اس میت پر نماز پڑھتا ہوں قربة الی اللہ اور اگر کوئی ایسانہ ہو جو کھڑے ہو کر میت پر نماز پڑھ سکے تو بیٹھ کر پڑھے۔
مسئلہ ۵۶۷ : اگر میت نے کسی معین شخص کے لئے وصیت کردی ہو کہ فلاں شخص میری نماز جنازہ پڑھے تو اس کی وصیت پر عمل کرنا واجب ہے اور ولی سے اجازت لینا بھی ضروری نہیں ہے ہاں احتیاط مستحب ہے کہ اجازت لے لی جائے۔
مسئلہ ۵۶۸ : کسی میت پر چند مرتبہ نماز پڑھنی مکروہ ہے بلکہ اگر ایک ہی آدمی چند مرتبہ پڑھے تو محل اشکال ہے لیکن اگر میت اہل علم او رمتقی و پرہیزگار انسان کی ہو تو مکروہ نہیں ہے۔
مسئلہ ۵۶۹ : اگر میت کو جان بوجھ کر ، بھولے سے یامجبوری سے بغیر نماز کے دفن کردیا جائے یادفن کے بعد معلوم ہو کہ جو نماز اس میت پر پڑھی گئی تھی وہ باطل ہے تو اس کی قبر پر نماز اسی ترتیب سے پڑھنی واجب ہے۔

نماز میت کا طریقہ :572-570احکام حنوط 559-552
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma