غسل میت کے احکام 540-525

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
کفن کے احکام 551-541غسل میت 524

مسئلہ ۵۲۵ : اگر بیری کے پتے اور کافور پانی میں اتنا ہو کہ پانی مضاف ہوجائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ اتنا کم نہ ہو کہ کہا جانے لگے اس میں بیری کے پتے یا کافور ملایا ہی نہیں گیا ہے۔ اگر مضاف ہوجائے تو بہتر یہ ہے کہ میت کو پہلے اس سے دھوئیں اس کے بعد پانی اس کے اوپر ڈال دیں تاکہ مطلق کی صورت ہوجائے۔
مسئلہ ۵۲۶ : اگر ضرورت کے مطابق بیری کے پتے او رکافور نہ مل سکے تو بناء براحتیاط واجب جتنا بھی مل سکے پانی میں ڈال دیں اور اگر بالکل نہ ملے تو اس کے بدلے خالص پانی سے غسل دےدیں۔
مسئلہ ۵۲۷ : حج یا عمرہ کا احرام باندھنے والا شخص اگرطواف تمام کرنے اور اس پر خوشبو حلال ہونے سے پہلے مرجائے تو اس کو کافور کے پانی کے بجائے خالص پانی سے غسل دینا چاہئے۔
مسئلہ ۵۲۸ : میت کو غسل دینے والے کو مسلمان، بالغ، عاقل، ہونا چاہئے اورغسل کے لازمی مسائل کو جاننے والا ہونا چاہئے اور احتیاط مستحب ہے کہ شیعہ اثنا عشری بھی ہو۔
مسئلہ ۵۲۹ : غسل میت قربت کی نیت سے یعنی خدا کے لئے انجام دینا چاہئے۔
مسئلہ ۵۳۰ : مسلمان کا بچہ چاہے زنا سے پیدا ہوا ہو اس کا غسل واجب ہے اور جو شخص بچپنے ہی سے دیوانہ ہو اوراسی حال میں بالغ ہوا ہو اگر اس کے باپ یا ماں مسلمان ہوں تو اس کا (بھی) غسل واجب ہے اسی طرح جو شخص پہلے مسلمان رہا ہو پھر دیوانہ ہوگیا ہو اس کابھی غسل واجب ہے۔
مسئلہ ۵۳۱ : اسقاط شدہ بچہ اگرچار ماہ یا اس سے زیادہ کا ہو تو اس کو بھی غسل دینا چاہئے اور اگر اس سے کم ہو تو بناء براحتیاط واجب بغیر غسل کے ایک کپڑے میں لپیٹ کر دفن کردیں۔
مسئلہ ۵۳۲ : مرد ، عورت کو او رعورت، مرد کو غسل نہیںدے سکتے البتہ میاں، بیوی ایک دوسرے کو غسل دے سکتے ہیں۔ اگر چہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ اگر ضرورت نہ ہو تو یہ کام نہ کریں(یعنی میاں، بیوی بھی ایک دوسرے کو غسل نہ دیں)۔
مسئلہ ۵۳۳ : مرد تین سال سے کم عمر کی بچی کو غسل دے سکتا ہے اور عورت تین سال سے کم عمر بچہ کوغسل دے سکتی ہے۔
مسئلہ ۵۳۴ : اگر مرد کی میت کو غسل دینے کے لئے کوئی مرد نہ مل سکے تو جو عورتیں اس کی محرم ہیں اس مرد کو غسل دے سکتی ہیں۔ اسی طرح اگر عورت کی میت کو غسل دینے کے لئے عورت نہ مل سکے تو اس عورت کے محرم مرد اس کو غسل دے سکتے ہیں البتہ بہتر یہ ہے کہ لباس کے اوپر سے غسل دیں۔
مسئلہ ۵۳۵ : اگر مرد کی میت کو مرد یا عورت کی میت کو عورت غسل دے تو شرمگاہ کے علاوہ اس کے پورے بدن کو برہنہ کرسکتے ہیں۔
مسئلہ ۵۳۶ : میت کی شرمگاہ پر نگاہ کرنا حرام ہے لیکن اس سے غسل باطل نہیں ہوتا۔
مسئلہ ۵۳۷ : اگر میت کا کوئی عضو نجس ہوگیا ہو تو غسل دینے سے پہلے اس کو پاک کردیں اور احتیاط مستحب ہے کہ غسل شروع کرنے سے پہلے میت کے پورے جسم کو نجاست سے پاک کردیں۔
مسئلہ ۵۳۸ : غسل میت کا طریقہ غسل جنابت کی طرح ہے اور احتیاط یہ ہے کہ جب تک غسل ترتیبی ممکن ہو ارتماسی نہ دیں البتہ غسل ترتیبی میں یہ جائز ہے کہ بدن کے تینوں حصوں کو ترتیب سے پانی میں ڈبو دیں اور اگر عورت حالت حیض میں یا مرد حالت جناب میں مرجائے تو وہی غسل میت کافی ہے۔
مسئلہ ۵۳۹ : میت کو غسل دینے کے لئے مزدوری لینا جائز نہیں ہے۔ البتہ مقدمات کے لئے مثلا اس کو پاک کرنے کے لئے اور اسی قسم کے کاموں کے لئے اجرت لینے میں اشکال نہیں ہے۔
مسئلہ ۵۴۰ : اگر پانی نہ ملے یا میت کا بدن ایسا ہو کہ اس کو غسل نہ دیا جاسکتا ہو یا کسی بھی مجبوری کی وجہ سے اگرغسل نہ دیا جاسکتا ہو تو میت کو ہر غسل کے بدلے ایک تیمم دیں اس طرح کہ تیمم دینے والا میت کے روبرو بیٹھے اور اپنے ہاتھوں کو زمین پر مارے اور میت کے چہرے اور ہتھیلیوں کی پشت پرہاتھ پھیرے۔

کفن کے احکام 551-541غسل میت 524
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma