بارش کا پانی41-48

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
کنویں کا پانی49-52 3- جارى پانى34=-40

مسئلہ ۴۱ : بارش کا پانی بھی جاری پانی کے حکم میں ہے اور وہ جس نجس پر پڑے گااس کو پاک کردے گا چاہے وہ زمین ہو، بدن ہو یا بچھونا، یا کوئی اور چیز ہو بشرطیکہ اس میں عین نجاست نہ ہو اور اس کا دھون جدا ہوجائے۔
مسئلہ ۴۲۔ بارش کے چند قطرے کافی نہیں ہیں بلکہ اتنی بارش ہو کہ کہا جائے کہ بارش ہوئی ہے۔
مسئلہ ۴۳ : اگر بارش کسی عین نجس پر برسے اور اس کی چھینٹیں دوسری چیزوں پر پڑیں تو بناء بر احتیاط واجب اس سے اجتناب کریں۔
مسئلہ ۴۴ : اگر زمین یا چھت کے اوپر عین نجاست ہو اور اس پر بارش ہوجائے تو احتیاط واجب ہے کہ اس سے اجتناب کیا جائے لیکن جتنی بارش عین نجاست پر نہیں ہوئی ہے وہ پاک ہے اور ا گر دونوں مخلوط ہو کر پرنالہ سا بہنے لگے تو پاک ہیں۔
مسئلہ ۴۵ : اگر بارش کا پانی برسنے کے دوران بہہ کر چھت کے نیچے یا ایسی جگہ پہنچ جائے جہاں بارش نہیں پڑتی تو وہ جگہ پاک ہوجاتی ہے بشرطیکہ بارش رک نہ جائے۔
مسئلہ ۴۶ : اگر کسی جگہ بارش کا پانی اکھٹا ہوجائے اور پانی برس رہا ہو تو وہ پانی بھی بارش کے پانی کاحکم رکھتا ہے اور ہر نجس چیز کو پاک کردیتا ہے خواہ کر سے کم ہو۔
مسئلہ ۴۷ : اگر نجس زمین پر پاک بچھانے والی چیز رکھی ہو او را س پر بارش ہو جائے اور اس کے نیچے سے پانی بہنے لگے تووہ بچھونا نجس نہیں ہوگا بلکہ زمین کو بھی پاک کردے گا۔
مسئلہ ۴۸ : اگر بارش کا پانی کسی ایسے حوض پر برسے جس کاپانی نجس ہے اور بارش کا پانی حوض کے پانی کے ساتھ مل جائے تو حوض کا پانی پاک ہو جاتا ہے۔
 

کنویں کا پانی49-52 3- جارى پانى34=-40
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma