1-کر پانى30-23

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
2 ۔ قلیل پانى31-33پانی کے احکام22-21

مسئلہ 23: ایک کرپانى اس مقدارکوکہتےہیں کہ اگرایسابرتن ہو جو ساڑھےتین بالشت لمباساڑھےتین گهراساڑھےتین بالشت چوڑاہو اوراس کوپانى سےبهردیاجائے تووه پانى کربهر ہوگا۔یا اس کاوزن تین سوچوراسى کلوگرام ہو .اور بالشت میں متوسط لوگوں کی بالشت معیار هے۔
مسئله24 : اگرعین نجس جیسے پیشاب یاخون کربهرپانى میں گر جائےتو وه اس وقت تک نجس نهیں ہوگاجب تک اس کارنگ, بو یا ذائقہ نہ بدل جائے.
مسئلہ ۲۵: اگر کوئی چیز نجس ہوجائے (جیسے لباس، برتن ،غیرہ) تو کر پانی میں دھونے سے پاک ہوجائے گی۔
مسئلہ ۲۶ : اگر کر بھر پانی کا رنگ، بو، یا ذائقہ نجاست کے علاوہ کسی اور چیز سے بدل جائے۔ تو وہ پانی نجس نہیں ہوگا۔ لیکن بہتر یہی ہے کہ ہرقسم کے آلودہ پانی سے اجتناب کیا جائے۔
مسئله۲۷ : اگرکر سے زیاده پانى میں عین نجس مثلاخون گر جائے اوراس کےکسى ایک حصہ کومتغیرکردےاورغیرمتغیرپانى کر بهریااس زیاده ہوتو جتناحصہ متغیرہوا ہےصرف وہى نجس ہوگا اور اگرباقى مانده کرسےکم ہوتو سب نجس ہوجائگا.
مسئله۲۸ : اگرنجس چیزکو ایسےنل کےنیچےرکھ دیں جو کر سےمتصل ہےتو جو پانى اس سےٹپک رہاہے پاک ہے، البتہ اگر اس ٹپکنےوالے پانى میں نجاست کارنگ,بو,ذایقہ پیدا ہوگیا ہو تو وه پانى نجس ہے.
مسئلہ 29 : جوپانى کربهر یا اس سےزیاده ہو اگر اس کےبارےمیں شک ہوکہ کرسےکم ہوگیاہےتووه کرکےحکم میں ہوگا,اسى طرح وه پانى جو کرسےکم ہواورشک کرےکہ کربهرہوگیاہوگاتوکرسےکم حکم رکہےگا.
مسئلہ30 : پانى کاکرہونادوطریقہ سےمعلوم کیاجاسکتا ہے:
1- خودانسان کویقین یااطمینان حاصل ہوجائے.
2- دوعادل آدمى گواہى دیں کہ یہ پانى کربهرہے.

 

 

2 ۔ قلیل پانى31-33پانی کے احکام22-21
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma