فاذکرونی اذکرکم“کی تفسیر

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 01
 ذکر خدا کیاہے:برنامه های رسول لله

(!) ”فاذکرونی اذکرکم“کی تفسیر میں مفسرین کی موشگافیاں: مفسرین نے اس جملے کی تشریح میں بہت سی باتیں کی ہیں۔ بندوں کے یاد کرنے اور خدا کے یاد کرنے سے کیا مراد اس سلسلے میں بہت سے مفاہیم بیان کئے گئے ہیں۔ جنہیں تفسیر کبیر میں فخر الدین رازی نے دس موضوعات کے تحت جمع کیاہے:
۱۔ مجھے اطاعت کے ذریعے یاد کرو تا کہ میں اپنی رحمت کے ذریعے تمہیں یاد کروں۔ اس مفہوم کی شاہد سورہ اآل عمران کی آیت ۱۳۲ ہے:
اطیعوا اللہ و الرسول لعلکم ترحمون۔
اللہ اور رسول کی اطاعت کردتا کہ تم پر رحم کیا جائے۔
۲۔ مجھے دعا کے ساتھ یاد کرو تا کہ میں تمہیں اجابت کے ساتھ یاد کروں ۔ اس کی شاہد سورہ مومن کی آیت ۶۰ ہے۔
جس میں فرمایا گیاہے:
ادعونی استجب لکم
مجھ سے دعا کرو تو میں قبول کروں گا۔
۳۔ مجھے ثناء و طاعت کے ذریعے یاد کرو تا کہ میں تمہیں ثناء و نعمت سے یاد کروں۔
۴۔ مجھے دنیا میں یاد کرو تا کہ میں تمہیں آخرت میں یادکروں۔
۵۔ مجھے خلوتوں میں یاد کرو تا کہ میں تمہیں اجتماعات میں یاد کروں۔
۶۔ مجھے نعمتوں کی فراوانی کے وقت یاد کرو میں تمہیں سختیوں میں یاد کروں گا۔
۷۔ مجھے عبادت کے ذریعے یاد کرو تا کہ میں تمہاری مدد کروں۔ اس کا شاہد سورہ الحمد کا یہ جملہ ہے:
ایاک نعبد و ایاک نستعین
۸۔ مجھے مجاہدت و کوشش کے ذریعے یاد کرو تا کہ میں تمہیں ہدایت کے ذریعے یاد کروں۔ اس کی شاہد سورہ عنکبوت کی آیہ ۶۹ ہے جس میں فرمایا گیاہے:
و الذین جاہدوا فینا لنہدینہم سبلنا
جو ہماری راہ میں میں کوشش کرتے میں تمہیں نجات اور مزید خصوصیت سے یادکروں گا۔
۱۰۔ میری ربوبیت کا تذکرہ کرو میں رحمت کے ساتھ یاد کروں گا (ساری سورہ حمد اس معنی کی شاہد بن سکتی ہے)۔۱
ان میں سے ہر مفہوم آیت کے وسیع جلووں میں سے ایک جلوہ ہے اور زیر نظر آیت میں یہ تمام مفاہیم بلکہ ان کے علاوہ بھی مطالب شامل ہیں مثلا:
مجھے شکر کے ساتھ یاد کرو تا کہ میں تمہیں فراوانی نعمت سے یاد کروں۔ سورہ ابراہیم کی آیہ ۷ میں ہے:
لئن شکر تم لا زیدنکم
اگر تم شکر کرو تو میں تمہیں زیادہ دوں گا۔
جیسا کہ ہم کہہ چکے، بے شک خدا کی طرف ہر قسم کی توجہ تکوینی و تربیتی اثر رکھتی ہے۔یاد خدا سے یہ اثر انسان تک پہنچتاہے اور ان توجہات کے نتیجہ میں روح و جان ان برکات کے نزول کی استعداد پیدا کرلیتی ہے جن کا تعلق یاد خدا سے ہے۔


 

 

۱- تفسیر کبیر از فخر رازی، ج۴، ص۱۴۴( مختصر تفسیر اور کچھ اضافے کے ساتھ)۔

 ذکر خدا کیاہے:برنامه های رسول لله
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma