سورہ نصر کے مطالب اور اس کی فضیلت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونه جلد 27
اس سورہ کی تلاوت کی فضیلتسورہ نصر

یہ سورہ مدینہ میں ہجرت کے بعد نازل ہو اہے اور اس میں ایک بہت بڑی کامیابی اور فتح عظیم کی بشارت ہے کہ اس کے بعد لوگ گروہ در گروہ خدا کے دین میں داخل ہو ںگے، لہٰذا اس عظیم نعمت کا شکر ادا کرنے کے لئے پیغمبراکرم کو تسبیح حمد الٰہی اور استغفار کرنے کی دعوت دی گئی ہے ۔
اگر چہ اسلام میں بہت سی فتوحات ہوئی ہیں لیکن اوپر والی بات کے پورا ہونے کے طور پر ” فتح مکہ کے سوا اور کوئی فتح نہیں تھی۔
خصوصاً جبکہ بعض روایات کے مطابق عربوں کا نظریہ یہ تھا کہ اگر پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مکہ کو فتح کر لیا اور وہ اس پر مسلط ہو گئے ،تو یہ ان کے حقانیت کی دلیل ہوگی، کیونکہ اگر وہ حق پر نہ ہوئے تو خداانہیں اس قسم کی اجازت نہیں دے گا ، جیساکہ اس نے ” ابرہہ “ کے عظیم لشکر کو اس قسم کی اجازت نہیں دی تھی ۔ اسی بناء پر مشرکینِ عرب فتح مکہ کے بعد گروہ در گروہ اسلام میں داخل ہوگئے ۔
بعض نے یہ کہا ہے کہ یہ سورہ ” صلح حدیبیہ“ کے بعد فتح مکہ سے دو سال پہلے ، ہجرت کے چھٹے سال نازل ہوا۔
لیکن یہ بات، جس کے بارے میں بعض نے احتمال دیا ہے کہ یہ فتح مکہ کے بعد ہجرت کے دسویں سال حجة الوداع میں نازل ہوا ، بہت ہی بعید ہے ،کیونکہ اس سورہ کی تعبیریں اس معنی کے ساتھ ساز گار نہیں ہے، کیو نکہ یہ مستقبل سے مراط ایک حا دثہ کی خبردیتا ہے نہ کہ گز شتہ کی
اس سورہ کا ایک نام سورہ” تودیع“ہے۔( تو دیع یعنی خدا حا فظ) کیو نکہ اس میں ضمنی طور پر پیغمبر کی رحلت کی خبرہے ایک حدیث میں آیا ہے کہ جس وقت یہ سورہ نا زل ہوا اور پیغمبراکرم نے اس کی اپنے اصحاب کے سامنے تلا وت کی تو سب کے سب بہت خوش اور مسرور ہو ئے، لیکن پیغمبر کے چچا عباس ۻ اس کو سن کر رونے لگے پیغمبر نے فر مایا:
اے چچا ! جان آپ کیوں رو رہے ہیں؟
عرض کیا: میرا گمان یہ ہے کہ اس سورہ میں آپ کی رحلت کی خبر دی گئی ہے تو رسولِ خدا نے فر مایا: یہی بات ہے جو آپ کہہ ر ہے ہیں 1
اس بارے میں کہ یہ مطلب اس سورہ کے کس جملہ سے معلوم ہوتا ہے، مفسرین کے در میان اختلاف ہے کیو نکہ آیات کے ظاہر میں تو فتح اور کامیابی کی بشارت کے سوا اور کوئی چیز نہیں ہے۔ظاہراََ اس مفہوم کا اس بات سے استفادہ کیا گیا ہے کہ یہ سورہ اس بات کی دلیل ہے کہ پیغمبر کی رسا لت آخرت کو پہنچ رہی ہے، آپ کا دین مکمل طور پرثابت اور مستقر ہو چکا ہے اور یہ معلوم ہے کہ ایسی حالت میںسرائے فانی سے جہان باقی کی طرف رحلت کی تو قع پورے طور پر قا بل پیش بینی ہے۔


 

1- مجمع البیان“جلد۱۰ص۵۵۴ یہ مضمون متعد در روایات میں مختلف الفاظ کے ساتھ ذکر ہواہے( المیزان جلد۲۰ ص۵۳۲)۔
اس سورہ کی تلاوت کی فضیلتسورہ نصر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma