اس سورہ کی فضیلت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونه جلد 27
چھبنے والا حادثہسورہ قارعہ کے مطالب اور اس کی فضیلت

اس کی فضیلت کے سلسلہ میں بس اتنا ہی کافی ہے کہ ایک حدیث میں امام محمد باقر علیہ السلام سے آیا ہے :
من قراٴ القارعة اٰمنہ اللہ من الدجال ان یوٴمن بہ ، و من قیح جہنم یوم القیامة ان شاء اللہ :
” جو شخص سورہ ” قارعہ“ کو پڑھے گا تو خدا وند تعالیٰ اسے دجال کے فتنہ اور اس پر ایمان لانے سے محفوظ رکھے گا، اور اسے قیامت کے دن انشاء اللہ پیپ سے دو رکھے گا۔ ۱
بسم اللہ الرحمن الرحیم
۱۔ القارعة ۔ ۲۔ما القارعة۔ ۳۔ وماادراک ما القارعةُ۔ ۴۔ یوم یکون الناس کالفراش المبثوثِ۔
۵۔ وتکون الجبال کالعھن المنفوش۔ ۶۔ فاما مَن ثقلت موازینہ۔ ۷۔ فھو فی عشیة راضیةٍ۔
۸۔ و اما مَن خفّتْ موازینہ ۔ ۹۔ فاُمُّہ ھاویةٌ ۱۰۔ وما ادراک ماھیہ ۔ ۱۱۔ نار حامیة۔
ترجمہ
شروع اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے
۱۔ وہ چھبنے والا حادثہ۔ ۲۔ اور وہ کیسا چبھنے والا حادثہ ہے ؟ ۳۔ اور تو کیا جانے کہ وہ چبھنے والا حادثہ کیسا ہے ؟
۴۔ وہ دن جس میں لوگ پراکندہ پر وانوں کی طرح ہر طرف دوڑتے رہے ہوں گے۔
۵۔ اور پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے ۔ ۶۔ ( اس دن) جس کے اعمال کا ترازو وزنی ہوگا ۔
۷۔وہ ایک پسندیدہ زندگی میں ہوگا ۔ ۸۔ لیکن جس کا ترازوئے اعمال ہلکاہوگا۔ ۹۔اس کی پناہ ھاویہ ( جہنم) ہوگی۔
۱۰۔ اور توکیا جانے کہ ھاویہ کیاہے ؟ ۱۱۔ ایک جلا ڈالنے والی آگ ہے ۔


 

۱۔ ” مجمع البیان “ جلد۱۰ ، ص۵۳۰۔

 

چھبنے والا حادثہسورہ قارعہ کے مطالب اور اس کی فضیلت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma