سوره حشر/ آیه 1- 5

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 23
بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ
١۔سَبَّحَ لِلَّہِ ما فِی السَّماواتِ وَ ما فِی الْأَرْضِ وَ ہُوَ الْعَزیزُ الْحَکیمُ۔
٢۔ہُوَ الَّذی أَخْرَجَ الَّذینَ کَفَرُوا مِنْ أَہْلِ الْکِتابِ مِنْ دِیارِہِمْ لِأَوَّلِ الْحَشْرِ ما ظَنَنْتُمْ أَنْ یَخْرُجُوا وَ ظَنُّوا أَنَّہُمْ مانِعَتُہُمْ حُصُونُہُمْ مِنَ اللَّہِ فَأَتاہُمُ اللَّہُ مِنْ حَیْثُ لَمْ یَحْتَسِبُوا وَ قَذَفَ فی قُلُوبِہِمُ الرُّعْبَ یُخْرِبُونَ بُیُوتَہُمْ بِأَیْدیہِمْ وَ أَیْدِی الْمُؤْمِنینَ فَاعْتَبِرُوا یا أُولِی الْأَبْصارِ۔
٣۔وَ لَوْ لا أَنْ کَتَبَ اللَّہُ عَلَیْہِمُ الْجَلاء َ لَعَذَّبَہُمْ فِی الدُّنْیا وَ لَہُمْ فِی الْآخِرَةِ عَذابُ النَّارِ۔
٤۔ذلِکَ بِأَنَّہُمْ شَاقُّوا اللَّہَ وَ رَسُولَہُ وَ مَنْ یُشَاقِّ اللَّہَ فَِنَّ اللَّہَ شَدیدُ الْعِقابِ۔
٥۔ما قَطَعْتُمْ مِنْ لینَةٍ أَوْ تَرَکْتُمُوہا قائِمَةً عَلی أُصُولِہا فَبِِذْنِ اللَّہِ وَ لِیُخْزِیَ الْفاسِقین۔
ترجمہ
شروع اللہ کے نام سے جو رحمان ورحیم ہے
١۔جوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے خُدا کی تسبیح کرتاہے اوروہ عزیز وحکیم ہے ۔
٢۔وہی ہے جس نے اہل کتاب کفّار کو مسلمانوں سے پہلے مقابلہ میں ان کے گھر وں سے نکال باہر کیا ، تم گمان نہیں کرسکتے تھے کہ وہ خارج ہوں گے اور وہ خُود بھی گمان کرتے تھے کہ ان کے مستحکم قلعے انہیں عذابِ الہٰی سے مانع ہوں گے ۔لیکن خُدا نے جہاں سے وُہ گمان نہیں کرتے تھے ، ان کو آلیا ۔ اور ان کے دل میں خوف ڈال دیا ،اس طرح سے کہ وہ اپنے گھروں کوخُود بھی ویران کرتے اورمومنین بھی اُن کوویران کرتے تھے پس اے آنکھوں والو عبرت حاصل کرو ۔
٣۔ اوراگر یہ نہ ہوتا کہ خدانے جلاوطنی ان کے لیے مقرر کردی تھی تووہ ان پر اس دُنیا میں عذابِ نازل کرتااوران کے لیے آخرت میں بھی آگ کاعذا ب ہے ۔
٤۔ یہ اس بناپر ہے کہ انہوںنے خدا اوراس کے رسول کے ساتھ دُشمنی کی اور جو خدا کے ساتھ دُشمنی کرے توعذابِ الہٰی اس کے لیے شدید ہے ۔
٥۔ کھجور کا ہرقیمتی درخت جوتم نے قطع کیا ،یااسے اس کی جگہ بر قرار رکھا،سب کچھ خُدا کے فرمان سے تھا، تاکہ خُدا فاسقوں کورُسوا کرے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma