سوره مجادله/ آیه 14- 19

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 23
١٤۔ أَ لَمْ تَرَ ِلَی الَّذینَ تَوَلَّوْا قَوْماً غَضِبَ اللَّہُ عَلَیْہِمْ ما ہُمْ مِنْکُمْ وَ لا مِنْہُمْ وَ یَحْلِفُونَ عَلَی الْکَذِبِ وَ ہُمْ یَعْلَمُونَ۔
١٥۔ أَعَدَّ اللَّہُ لَہُمْ عَذاباً شَدیداً ِنَّہُمْ ساء َ ما کانُوا یَعْمَلُونَ۔
١٦۔ اتَّخَذُوا أَیْمانَہُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَنْ سَبیلِ اللَّہِ فَلَہُمْ عَذاب مُہین۔
١٧۔لَنْ تُغْنِیَ عَنْہُمْ أَمْوالُہُمْ وَ لا أَوْلادُہُمْ مِنَ اللَّہِ شَیْئاً أُولئِکَ أَصْحابُ النَّارِ ہُمْ فیہا خالِدُونَ۔
١٨۔یَوْمَ یَبْعَثُہُمُ اللَّہُ جَمیعاً فَیَحْلِفُونَ لَہُ کَما یَحْلِفُونَ لَکُمْ وَ یَحْسَبُونَ أَنَّہُمْ عَلی شَیْء ٍ أَلا ِنَّہُمْ ہُمُ الْکاذِبُونَ ۔
١٩۔ اسْتَحْوَذَ عَلَیْہِمُ الشَّیْطانُ فَأَنْساہُمْ ذِکْرَ اللَّہِ أُولئِکَ حِزْبُ الشَّیْطانِ أَلا ِنَّ حِزْبَ الشَّیْطانِ ہُمُ الْخاسِرُونَ۔
ترجمہ
١٤۔کیاتُونے ان لوگوں کو نہیں دیکھاجنہوں نے ان افراد کے ساتھ دوستی کرلی ہے جومحلِ غضب ِ خُدا ہیں یہ نہ تم میںسے ہیں اور نہ ان میں سے جُھوٹی قسم کھاتے ہیں (کہ وُہ تم میں سے ہیں )حالانکہ وہ خُود جانتے ہیں(کہ وہ جھُوٹ بول رہے ہیں ) ۔
١٥۔خُدا نے ان کے لیے شدید عذاب فراہم کررکھاہے کیونکہ جن اعمال کووہ انجام دیتے ہیں وُہ بُرے ہیں ۔
١٦۔ انہوں نے اپنی قسموں کوڈھال قرار دیا ہے اور لوگوںکوخدا کی راہ سے روک رکھاہے لہٰذا ان کے لیے خوار کرنے والا عذاب ہے ۔
١٧۔ انکے مال و اولاد کسی طرح بھی انہیں عذاب ِ الہٰی سے محفوظ نہیں رکھ سکتے و ہ اصحاب ِ آتش ہیں اور ہمیشہ اس میں رہیں گے ۔
١٨۔یاد کرو اس دن کو جب خُداسب کوقبروں سے اُٹھائے گا ۔ وہ خدا کے لیے بھی جھوٹی قسم کھا ئینگے جس طرح ( آج) تمہارے لیے قسم کھاتے ہیں اور گمان کرتے ہیں کہ (ان جھوٹی قسموں کے ساتھ )کوئی کام انجام دے سکتے ہیں ۔ وہ جھُوٹے ہیں ۔
١٩۔شیطان ان پر غالب آچکاہے اور خُدا کی یاد ان کے دلوں سے نکال کرلے گیا ہے وہ شیطان کاگروہ ہیں ۔ جان لوکہ شیطان کاگروہ ہی خسارے میں ہے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma