٢۔ کبائر الاثم کیاہے؟

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 22

گناہان ِ کبیرہ کے بارے میں جس کی طرف چند آ یاتِ قرآن میں اشارہ ہواہے (۱)ایک طرف تومفسرین نے اور دوسری طرف فقہ اورمحدثین نے بہت اختلاف کیاہے ۔
بعض توسب گناہوں کوہی کبیرہ کہتے ہیں ،کیونکہ خداتعالیٰ کے مقابلہ میں ہرگناہ بڑا ہے ۔
جب کہ بعض دوسروں نے کبیرہ اورصغیرہ کوایک امرنسبتی گرداناہے ،اوروہ ہرگناہ کوزیادہ اہم گناہ کے مقابلہ میں صغیہ سمجھتے ہیں، اور چھوٹے گناہ کی نسبت کبیرہ جانتے ہیں ۔
بعض نے کبیرہ ہونے کامعیار، اس کے لیے متن قرآن میں عذاب الہٰی کوسمجھاہے ۔
بعض اوقات یہ بھی کہاگیاہے، کہ وہ ہرگناہ گناہ کبیر ہے ،جس کے لیے شرعی حد جاری ہوتی ہے ۔
لیکن سب سے بہتر بات یہ ہے ،کہ یہ کہاجائے ، کہ اس بات کی طرف توجہ کر تے ہوئے،کہ کبیرہ کی تعبیر عظمت گناہ کی دلیل ہے،لہٰذا ہروہ گناہ جس میں ذیل کی شرائط پائی جاتی ہوں ،گناہ کبیرہ شمار ہوگا:
١لف:وہ گناہ جواہل شرعی کی نظرمیں اور روایات کی زبان میں کبیرہ کہے گئے ہیں ۔
ب:وہ گناہ جومنابع شرعی میں ان گناہوں سے بڑے شمار ہوئے ہیں جو کبائر کاحصہ ہیں ۔
ج: وہ گناہ جومنابع شرعی میں ان گناہوں سے بڑے شمارہوئے ہیں جو کبائر کاحصہ ہیں۔
د:اور آخر میں وہ گناہ جن کے کبیرہ ہونے کی معتبر روایات میں تصریح ہوئی ہے ۔
اسلامی روایات میں کبائر کی تعداد مختلف بیان کی گئی ہے ، بعض میں ان کی تعداد سات گناہ ہیں،(قتل نفس، عقوق والدین ، سُود خوری ،ہجرت کے بعد دار الکفر کی طرف پلٹ جانا، پاک دامن عورتوں کی طرف زنا کی نسبت دینا ، یتیم کامال کھانا، اور جہاد سے فرار کرنا(۲) ۔
اوربعض دوسری روایات میں اس کی تعداد ، اس فرق کے ساتھ ،سات گناہ شمارہوئی ہے ،کہ عقوق والدین کی جگہ کلما اوجب اللہ علیہ النار(ہروہ گناہ جس پرخدا نے جہنم واجب کی ہے)ذکر ہواہے ۔
بعض دوسری روایات میں اس کی تعداد دس شمارہوئی ہے ،اور بعض میں انیس ،اوربعض میں بہت زیادہ تعداد نظر آتی ہے(۳) ۔
کبائر کی تعداد کے شمار کرنے میں یہ فرق اس بناپر ہے ، کہ تمام گناہان کبیرہ بھی یکساں نہیں ہیں، بلکہ ان میں سے بعض زیادہ اہمیت کے حامل ہیں ،دوسرے لفظوں میں وہ اکبر الکبائر ہیں، اس بناپر ان کے درمیان کوئی تضاد نہیں ہے ۔
۱۔ نساء کی آ یت ٣١ شورٰی آ یت ٣٧ اور زیربحث آیات ۔
۲۔"" وسائل الشیعہ"" جلد ١١"" ابواب جہاد النفس"" باب ٤٦ حدیث ١۔
۳۔مزیدتوضیح کے لیے اوپروالے مدرک ( باب ٤٦ از ابواب جہاد النفس )کی طرف رجوع کریں دباں کبائرکے تعین کے بارے میں ٣٧ احادیث ذکرہوئی ہیں ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma