١: علی کے فضائل میں سے ایک او رفضیلت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24
بہت سی مشہور اسلامی کتابوں میں ، چاہے وہ تفسیر کی ہوں یا حدیث کی ،یہ آ یاہے کہ پیغمبر گرامی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)نے اوپر والی آ یہ ( و تعیھااذن واعیة ) کے نزول کے وقت فرمایا:
سأ لت ربی ان یجعلھا اذن علی
میں نے خُدا سے سوال کیاہے کہ علی علیہ السلام کے کان کوان سننے والے حقائق کومحفوظ رکھنے والے کانوں میں سے قراردے ۔
اس کے بعد امام علی علیہ السلام فرماتے تھے :
ماسمعت من رسول اللہ (ص) شیئاً قط فنسیتہ الا و حفظتہ ۔
میں نے رسُول خدا(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)سے کوئی چیزنہیں سُنی جسے بھُول گیاہوں بلکہ وہ ہمیشہ میرے حافظ میں رہیں ہے( 1)۔
غایة المرام میں اس سلسلہ میں سولہ احادیث شیعہ اوراہل سنّت کے طرق سے نقل ہُوئی،اور محدّث بُحرانی نے تفسیر البرہان میں محمد بن عبّاس سے نقل کیاہے کہ اس سلسلہ میں تیس احادیث عامہ اورخاصہ کے طرق سے نقل ہوئی ہیں ۔
ہاں !یہ اسلام کے عظیم پیشوااورامام علی علیہ السلام کی ایک عظیم فضیلت ہے کہ وہ اسرارِ پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کے خز ینہ اوررسُول ِ خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کے تمام علوم کے وارث ہیں. اِسی بناء پر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کے بعدان مشکلات میں جواسلامی معاشرے کوپیش آ تی تھیں ، موافق ومخالف سبھی لوگ آپ کی پناہ لیتے ،اورآپ سے ہی مشکل کاحل چاہتے تھے .یہ واقعات کتبِ تواریخ میں تفصیل کے ساتھ آ ئے ہیں ۔
1۔ تفسیرقرطبی جلد ١٠ ،صفحہ ٦٧٤٣ مجمع البیان ،روح البیان ، رُوح المعانی ، ابو الفتوح رازی،المیزان میں زیر بحث آ یات کے ذیل میں،نیز یہ حدیث "" مناقب ابن مغاذلی شافعی "" صفحہ ٢٦٥ (طبع اسلامیہ ) میں بھی آ ئی ہے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma