سوره حاقه/ آیه 1- 8

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24

سورةُ الحَاقّة
بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ
١۔الْحَاقَّةُ ۔
٢۔ مَا الْحَاقَّةُ ۔
٣۔وَ ما أَدْراکَ مَا الْحَاقَّةُ ۔
٤۔ کَذَّبَتْ ثَمُودُ وَ عاد بِالْقارِعَةِ ۔
٥۔فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُہْلِکُوا بِالطَّاغِیَةِ ۔
٦۔وَ أَمَّا عاد فَأُہْلِکُوا بِریحٍ صَرْصَرٍ عاتِیَةٍ ۔
٧۔ سَخَّرَہا عَلَیْہِمْ سَبْعَ لَیالٍ وَ ثَمانِیَةَ أَیَّامٍ حُسُوماً فَتَرَی الْقَوْمَ فیہا صَرْعی کَأَنَّہُمْ أَعْجازُ نَخْلٍ خاوِیَةٍ ۔
٨۔ فَہَلْ تَری لَہُمْ مِنْ باقِیَةٍ ۔

ترجمہ

رحمن ورحیم خدا کے نام سے
١۔ وہ دن جو یقینا واقع ہوگا ۔
٢۔ اور یہ واقع ہونے والا دن کیاہے ؟
٣۔ اور تجھے کیامعلوم کہ وہ واقع ہونے والا دن کیاہے ؟
٤۔ قومِ ثمود و عاد نے خدا کے سرکو بی کرنے والے عذاب کاانکار کیا۔
٥۔ توقومِ ثمود توسرکش عذاب سے ہلاک ہُوئی ۔
٦۔ اورقوم عاد طغیانی کرنے والی ٹھنڈ ی اور زور دار اورتیز آندھی سے ہلا ک ہوئی ۔
٧۔ خدانے بُنیاد وں کواُکھاڑنے والی اس تیز آ ندھی کوساتھ راتیں اور آٹھ دنوں تک پے درپے ان پر مُسلّط رکھا ( اور اگر تووہاں ہوتا ) دیکھتا ہے کہ وہ قوم بوسیدہ تنو ں اور کھجُور کے کھوکھلے درختوں کی مانند اس تیز آندھی کے درمیان زمین پرپڑ ی ہے اور ہلاک ہوئی ہے ۔
٨۔ کیاان میں سے توکسِی کوباقی دیکھتاہے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma