سوره قلم/ آیه 26- 33

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24

٢٦۔ فَلَمَّا رَأَوْہا قالُوا ِنَّا لَضَالُّونَ۔
٢٧۔بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ ۔
٢٨۔قالَ أَوْسَطُہُمْ أَ لَمْ أَقُلْ لَکُمْ لَوْ لا تُسَبِّحُونَ ۔
٢٩۔ قالُوا سُبْحانَ رَبِّنا ِنَّا کُنَّا ظالِمینَ ۔
٣٠۔فَأَقْبَلَ بَعْضُہُمْ عَلی بَعْضٍ یَتَلاوَمُونَ ۔
٣١۔ قالُوا یا وَیْلَنا ِنَّا کُنَّا طاغینَ ۔
٣٢۔عَسی رَبُّنا أَنْ یُبْدِلَنا خَیْراً مِنْہا ِنَّا ِلی رَبِّنا راغِبُونَ ۔
٣٣۔کَذلِکَ الْعَذابُ وَ لَعَذابُ الْآخِرَةِ أَکْبَرُ لَوْ کانُوا یَعْلَمُونَ ۔

ترجمہ

٢٦۔( جب باغ میں وارد ہوئے اور )اسے دیکھا توکہنے لگے کہ ہم توراستہ بُھول گئے ہیں ۔
٢٧۔( ہاں ہرچیز مکمل طورپر ہمارے ہاتھ سے نکل گئی ہے )بلکہ ہم محروم ہیں ۔
٢٨۔ اُن میں سے ایک (جوسب سے زیادہ عقلمند تھا)اس نے کہا: کیا میں نے تم سے یہ نہیں کہاتھا کہ تم خدا کی تسبیح کیوں نہیں کرتے ؟
٢٩۔انہوں نے کہا:ہمارا پر وردگار پاک و پاکیزہ اورمنزّہ ، یقینا ہم ہی ظالم تھے ۔
٣٠۔پھر انہوں نے ایک دُوسرے کی طرف رُخ کیااورایک دوسرے کوملامت کرنے لگے ۔
٣١۔ ( اوران کی فریاد بلند ہُوئی )اور کہا: وائے ہوہم پر ہم ہی طغیانگر اورسرکش تھے ۔
٣٢۔ہم اُمید رکھتے ہیں کہ ہمارا پر وردگار ہمیں بخش دے اور اِ س کے بجائے اس سے بہتر ہمیںدے دے،کیونکہ اب ہم نے اس سے دل لگا لیاہے ۔
٣٣۔خدا کاعذاب (دنیامیں)اسی طرح سے ہوتاہے .اور اگر وہ جانتے توآخرت کا عذاب اس سے بھی بڑا ہے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma