١:اخلاقی رذ ائل

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24

اوپر والی آیات اگرچہ پیغمبراسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کے سخت مخالفین کی صفاتِ ر ذیلہ کی تفصیلات کے بارے میں ہیں. لیکن اس کے باوجودان صفات کی تشخیص کے لیے ایک نمونہ ہمارے ہاتھ میں دیتی ہیں.وہ ایسی بُری صفات ہیں جو انسان کوخدا سے دُور کردیتی ہیں اور شقاوت و بد بختی کے گڑھے میں گرا دیتی ہیں.وہ ایسی صفات ہیں کہ جن سے سچّے مومنین کوبچتے رہنا چاہیے اوران سے آلودہ نہیں ہوناچاہیے .اِسی لیے اسلامی روایات میں بھی اس سلسلہ میں بہت زیادہ تاکید آ ئی ہے .منجملہ :
١:ایک حدیث میں رسول خدا(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)سے آیاہے :
الا انبئکم بشرار کم قالوبلیٰ یارسول اللہ (ص)قال :المشائون بالنمیمة المفرقون بین الا حبة البا غون للبرء اء المعایب ۔
کیامیں تمہیںتمہارے شریر ترین افراد کے بارے میںخبردوں؟ انہو ں نے کہاجی ہاں !اے رسول ِ خدا(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)!فرمایا :وہ لوگ جوبہت زیادہ چغلخورہیں، دوستوں کے درمیان جدائی ڈالتے ہیں اور پاکیزہ اور بے گناہ افراد میں عیب کی جستجومیں لگے رہتے ہیں (1)۔
٢: پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)اس سلسلے میں خصوصیّت کے ساتھ وصیّت کیاکرتے اور فرماتے تھے :
لایبلغنی احدعن احد من اصحابی شیٔافانی احب ان اخرج الیکم وانا سلیم الصدر۔
تم میں سے کوئی بھی شخص میرے اصحاب میں سے کسی ایک کے بارے میںبھی ایسی بات نہ کرے جومجھے اس کی نسبت بدظن کردے ، کیونکہ میں دوست رکھتاہوں کہ پاک وپاکیزہ دل کے ساتھ تم سے ملاکروں (2)۔
٣: نیزایک اورحدیث میں پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا:
لایدخل الجنة جواظ ، ولا جعظری، ولا عتل زنیم۔
تین گروہ جنّت میں داخل نہیںہوں گے جواظ ، جعظری زنیم روای کہتاہے کہ میں نے پوچھا . جواظ کون ہے ؟فرمایا : کل جماع مناع ہروہ شخص جو زیادہ مال جمع کرتاہے ،اوردوسروں سے بخل کرتاہے .میں نے پوچھا : جعظری کون ہے ؟ فر مایا:سخت مزاج اور تند خو .میں نے پوچھا : عتل زنیم کون ہے ؟فرمایا :شکمِ پر ور اور بداخلاق لوگ جوزیادہ کھاتے زیادہ پہنتے اور بیدادگراور ظاطلم ہیں (3)۔
1۔اصول کافی ،جلد ٢،صفحہ باب المنیمہ حدیث ١۔
2۔سنن ابو دائود ،وصحیح ترمذی ( مطابق نقل ظلال القرآن ، جلد ٨،صفحہ ف٢٣٠)۔
3۔نورالثقلین ،جلد ٥،صفحہ ٣٩٤۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma