سوره تحریم/ آیه 9-12

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24

٩۔یا أَیُّہَا النَّبِیُّ جاہِدِ الْکُفَّارَ وَ الْمُنافِقینَ وَ اغْلُظْ عَلَیْہِمْ وَ مَأْواہُمْ جَہَنَّمُ وَ بِئْسَ الْمَصیرُ ۔

١٠۔ضَرَبَ اللَّہُ مَثَلاً لِلَّذینَ کَفَرُوا امْرَأَتَ نُوحٍ وَ امْرَأَتَ لُوطٍ کانَتا تَحْتَ عَبْدَیْنِ مِنْ عِبادِنا صالِحَیْنِ فَخانَتاہُما فَلَمْ یُغْنِیا عَنْہُما مِنَ اللَّہِ شَیْئاً وَ قیلَ ادْخُلاَ النَّارَ مَعَ الدَّاخِلینَ ۔

 ١١۔وَ ضَرَبَ اللَّہُ مَثَلاً لِلَّذینَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ ِذْ قالَتْ رَبِّ ابْنِ لی عِنْدَکَ بَیْتاً فِی الْجَنَّةِ وَ نَجِّنی مِنْ فِرْعَوْنَ وَ عَمَلِہِ وَ نَجِّنی مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمینَ ۔

 ١٢۔ وَ مَرْیَمَ ابْنَتَ عِمْرانَ الَّتی أَحْصَنَتْ فَرْجَہا فَنَفَخْنا فیہِ مِنْ رُوحِنا وَ صَدَّقَتْ بِکَلِماتِ رَبِّہا وَ کُتُبِہِ وَ کانَتْ مِنَ الْقانِتینَ ۔

 

ترجمہ

 

٩۔اے پیغمبر(ص) ! کفار اورمنافقین کے ساتھ جہاد کرو اوران پرسختی کرو، ان کاٹھکا نہ جہنم ہے .اور وہ بُر ی جگہ ہے ۔

 ١٠۔خدانے ان لوگوں کے لیے جوکافر ہوگئے ہیں ، ایک مثال دی ہے ،نوح علیہ السلام کی بیوی کی مثال اورلُوط کی بیوی کی مثال . وہ ہمارے دوصالح بندوں کے ماتحت تھیں . لیکن ان دونون سے انہوں نے خیانت کی ، اوران دونو ں (پیغمروں )کے ساتھ ان کا تعلق (عذاب الہٰی کے مقابلہ میں ) انہیں کوئی نفع نہ دے سکا اوران سے کہاگیا کہ تم بھی آگ میںداخل ہونے والے دُوسرے لوگوں کے ساتھ ، آگ میں داخل ہوجائو ۔

١١۔ اورخدانے مومنین کے لیے بھی ایک مثال بیان کی ہے وہ فرعون کی بیوی کی مثال ہے ، جبکہ اس نے کہا پروردگار ا! میرے لیے اپنے ہاں جنّت میں ایک گھر بناد ے اور مجھے فرعون اوراس کے عمل سے نجات دے اورمجھے ظالم قوم سے رہائی بخش دے ۔

 ١٢۔اور اسی طرح سے مریم علیہ السلام بنت ِ عمران کی مثال بیان کی ہے جس نے اپنے دامن کو پاک رکھا اورہم نے اپنی رُوح میں سے اس میں پھونکا ، اس نے پروردگارِکے کلمات اوراس کی کتابوں کی تصدیق کی اوروہ خدا کے حکم کی اطاعت کرنے والوں میں سے تھی ۔

12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma