١: اھل خانہ کی تعلیم و تربیت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24

امر بالمعروف ونہی عن المنکر کاحُکم ایک عام حکم ہے جوتمام مُسلمان ایک دُوسرے کے لیے لیے رکھتے ہیںلیکن اوپروالی آیات اوران روایات سے جواسلامی مصادر میں اولاد وغیرہ کے حقوق کے بارے میں وارد ہُو ئی ہیں ، اچھی طرح معلوم ہوجاتاہے کہ انسان اپنی بیوی اوراولاد کے لیے بہت ہی بھاری ذمّہ دار ی رکھتاہے .اس کی ذمّہ داری یہ ہے کہ جہاں تک اس سے ہوسکے ان کی تعلیم وتربیّت میں کوشش کرے ، انہیں گناہ سے با ز رکھے اور نیکیوں کی طرف دعوت دے ، نہ یہ کہ صرف ان کے جسم کے لیے غذا وغیرہ مہیّا کرنے پر قناعت کرے ۔

 حقیقت میں ایک عظیم مُعاشرہ چھوٹی چھوٹی اکائیوں سے مل کر بنتا ہے ،جس کا نام خاندان (گھرنا )ہے . جب ان چھوٹی چھوٹی اکائیوں کی اصلاح ہوجائے ، جن کی دیکھ بھال آسان ہے ، تو پھر سارے معاشرے کی اصلاح ہوجاتی ہے اور یہ ذمہ داری پہلے درجہ میں ماں باپ کے  کاندھوں پر ہے ۔

خصوصاً ہمارے زمانہ میں جب کہ فساد کی تباہ کرنے والی موجیں گھروں کے باہر بہت ہی قوی اور خطرناکہ ہیں ، انہیں بے اثر کرنے کے لیے گھر ا نے کی تعلیم وتربیّت کازیادہ بنیادی اور زیادہ دقیق لائحہ ٔ عمل مُرتّب کیاجانا چاہیے ۔

 نہ صرف قیامت کی آگ بلکہ دنیا کی آگ کاسرچشمہ بھی انسانوں کے وجُود کے اندر سے پید ا ہوتاہے .پس ہرشخص کی ذمّہ داری ہے کہ وہ اپنے گھر انے کواس آگ سے محفوظ رکھے ۔

 ایک حدیث میں آیا ہے کہ جب یہ آ یت نازل ہُوئی تواصحاب پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)میں سے ایک نے آپ سے سوال کیا: ہم اپنے گھروالوں کودوزخ کی آگ سے کسِی طرح محفوظرکھیں ؟آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا:

 تأ مرھم بما امراللہ ، وتنھاھم عما نھاھم اللہ ان اطاعوک کنت قد وقیتھم، وان عصوک کنت قد قضیت ما علیک ۔

  انہیں امر بالمعروف اور نہی از منکر کر ، اگر تجھ سے انہوں نے قبول کر لیا تو پھر تونے انہیں جہنّم کی آگ سے بچا لیا، اگرانہوں نے قبول نہ کیا تو تُونے اپنا وظیفہ اور ذمّہ داری پوری کردی (۱) ۔

ایک اور جامع اورعمد ہ حدیث میں رسُول ِ خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے آیاہے :

  الا کلکم راع ، وکلکم مسئول عن ر عیتہ ، فالا میرعلی الناس راع ، وھو مسئول عن رعیتہ ، والرجل راع علی اھل بیتہ وھو مسئول عنھم فالمر ئة راعیة علی اھل بیت بعلھا وولدہ وھی مسئولة عنھُم ، الا فکلکم راع وکلکم مسئول عن رعیتہ ۔

یاد رکھو کہ تم سب کے سب نگہبان ہو، اور تم سب ہی جوابد ِ ہ ہو ان لوگوں کے لیے جن کی نگہبانی پرتم مومار ہو .حکومت اسلامی کارئیس وامیر تمام لوگوں کانگہبان ہے . لہٰذاوہ ان سب کے لیے جوابد ِہ ہے اورعورت بھی اپنے شوہر کے گھرانے اور اولاد کی نگہبان ہے اوران کے بارے میں جوابد ِ ہ، ان لوگوں کے لیے جن کی نگہبانی پر تم مامور ہو( ۲) ۔

ہم اس وسیع بحث کوامیر المؤ منین علی علیہ السلام کی ایک حدیث کے ساتھ ختم کرتے ہیں ، امام علیہ السلام نے اوپر والی آ یت کی تفسیر میں فرمایا:

علموا انفسکم واھلیکم الخیرواد بوھم ۔

 اس سے مُراد یہ ہے کہ تم خود کواوراپنے گھروالوں کونیکی کی تعلیم دو ، اور انہیں آداب سکھائو ( ۳) ۔
۱۔نورالثقلین ،جلد ٥،صفحہ ٣٧٢۔

۲۔"" مجموعہ ورام "" جلداول ،صفحہ ٦۔

۳۔دارلمنثور ،جلد ٦،صفحہ ٢٤٤۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma