٣: پیغمبر کی اپنی بعض بیویوں سے ناراضی

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24
طولِ تاریخ میں ایسے بہُت سے بزرگ گزرے ہیں جن کی بیوباں ان کے شایانِ شان نہیں تھیں اوران میں ضروری اوصاف نہ ہو نے کی وجہ سے اُنھیں تکلیف اُٹھا ناپڑ تی تھی .ان میں سے کچھ نمونے بزرگ انبیاء کے بارے میں قرآنِ مجید میں بیان ہُوئے ہیں :

  اوپروالی آ یت اس بات کی نشان دہی کرتی ہیں کہ پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حالت بھی اپنی بعض بیویوں کی طرف سے ایسی ہی تھی . ان رقابتوں کی وجہ سے جووہ ایک دوسری سے رکھتی تھیں ، بعض اوقات وہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )کی روح پاک وکومجروح کرتی تھیں ، کبھی وہ آپ پراعتراض کرتی تھیں یا اپ کے راز کوفاش کردیاکرتی تھیں ، یہاں تک کہ خدانے انہیں سرزنش کی اوراپنے پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا دفاع کرتے ہوئے اس سلسلے میں تاکید ی فر مان دیا اورانہیں طلاق تک کی تہدید بھی کی .جیساکہ ہم نے معلوم کرلیا ہے کہ اوپر والی آ یات میں مذ کور واقعہ کے بعد آپ تقریباً ایک ، ماہ تک اپنی بیویوں سے ناراض رہے کہ شاید وہ اپنی اصلاح کرلیں ۔

 اصولی طورپر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تاریخ ِزندگی اِس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعض بیویاں نہ صرف مقامِ نبوّة کی ضر وری اورلازمی معرفت نہیں رکھتی تھیں،اوقات آپ پرایک عام آدمی کی طرح اعتراض کیاکرتی تھیں،یہی یہاں تک کہ خد نخواستہ آپ کی توہین بھی کرتی تھیں .اِس بناء پر اوپر والی آ یات کی صراحت کودیکھتے ہوئے بھی یہ اصرار کرنا کہ سب شائستہ اور کامل تھیں،بے دلیل نظر آتاہے ۔

 تاریخِ اسلام نے پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے بعد ان کی بیویوں کے بارے میں،خصوصاً داستانِ جنگ جمل نے،اِس بات کی نشاندہی کی ہے کہ یہ بات نہ صرف آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں تھی کہ بلکہ آپ کے بعد آپ کے جانشینوں کے بارے میں بھی دُہرا ئی گئی ہے .لیکن یہاں ان تمام مسائل کی تفصیل بیان کرنے کی گنجائش نہیں ہے ۔

 اصولی طورپر یہ اوپر والی آیات کی تعبیر جویہ کہتی ہے: اگرپیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہیں طلاق دے دے توخدا اسے تم سے بہتر بیویاں دے گا جوآ یات میں مذ کورُ چھ صفات کی حامل ہوں گی،اس واقعیّت وحقیقت کوبیان کررہی ہے کہ کم از کم آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بعض بیویاں ان اوصاف کی حامل نہیں تھیں ۔

 پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیویوں کے بارے میں سورۂ احزاب کی آ یات کی طرف رجوع کرنے سے بھی اوپر والے نظر یہ کی تائید ہوتی ہے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma