شانِ نزول

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24

 اوپر والی آ یات کے شانِ نزول کے بارے میں شیعہ اوراہل سُنّت کی تفسیر ، حدیث اور تاریخ کتابوں میں بہت سی روایات نقل ہُوئی ہیں . اُن میں سے جو ز یادہ مشہور اور زیادہ مُناسب نظر آتی ہیں وہ ہم یہاں پیش کرتے ہیں اور وہ یہ ہیں :

 پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بعض اوقات (اپنی ایک بیوی ) زینب بنت حجش کے پاس جا تے توزینت آپ کوبیٹھا لیتیں اور جو شہد اُن کے پاس موجود ہوتاوہ آ پ کی خدمت میں پیش کرتیں . یہ بات بی بی عائشہ کے کانوں تک پہنچی تواُن پر بہت گراں گز ری ، وہ کہتی ہیں : میں نے حفصہ پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دوسری بیوی ) کے ساتھ یہ طے کیاکہ جب بھی پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے قریب آ ئیں توہم فوراً یہ کہیں کیا آپ نے مغافیر کھائی ( مغافیر ایک گوند تھی جو حجاز کے ایک درخت عُرفط ( بر وزن ہرمز ) سے نکلتی تھی اوراس کی بُو خوشگو ار نہیں تھی) پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس بات کے پابند تھے کہ آپ کے دہن مُبارک یالباس سے ہرگز کوئی نامُناسب بونہ آ ئے بلکہ اس کے برعکس آپ پابند ی کے ساتھ خوشبولگا تے اور مُعطّر رہتے تھے ۔

اِس طرح ایک دن پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حفصہ کے پاس آ ئے تواس نے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے یہی بات کہی . آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں نے مغافیر نہیں کھائی بلکہ زینب بنت حجش کے یہاں سے شہد نوش کیاہے اور میں قسم کھاتاہوں کہ اب اس کے بعد وہ شہد پیوں گا.( ممکن ہے کہ شہد کی مکھّی کسِی نامناسب نبات یاشاید مغافیر پرہی بیٹھی ہو) لیکن تم یہ بات کسِی سے نہ کہنا (کہیں ایسانہ ہوکہ یہ بات لوگوں کے کانوں تک پُہنچے تووہ کہیں کہ پیغمبر( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک حلال غذا کواپنے اوپر حرام کیوں کرلیاہے ؟ یاوہ اس سلسلے میںیا اس سے مشابہ امور کے بارے میں پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے اس عمل دکی پیروی کرنے لگیں ،یایہ بات زینب کے کان تک پہنچ جائے وہ شکستہ دل ہو ) ۔

 لیکن انجامِ کار یہ راز اس نے فاش کردیا اور بعد میں معلوم ہوگیاکہ اصل میں یہ معاملہ توایک سازش تھی .اس پر پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوبہت رنج ہو اتو اوپروالی آ یات نازل ہُو ئیں اوراس ماجر ے کواس طرح سے ختم کیاگیا کہ پھر پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھر میں اس قسم کے امُور کاتکرار نہ ہُوا (۱) ۔

 بعض روایات میں یہ بھی آ یاہے کہ پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم) اس ماجر ے کے بعد ایک مادہ تک اپنی ازواج سے الگ رہے . یہاں تک کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے ان کوطلاق دینے کے ارادہ کی خبر منتشر ہوگئی ، اس طرح ازواج سخت پریشان اوروحشت زدہ ہوگئیں اوراپنے فعلِ پر پشیمان ہُوئیں ۔
١۔ اس اصل حدیث کوبخاری نے اپنی صحیح کی جلد ٦،صفحہ ١٩٦ میں نقل کیاہے اور جو وضاحتیں ہم نے قو سین میںلکھی ہیں وہ دوسری کتب سے معلوم ہُوئی ہیں ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma