سورۂ تحریم کے مضامین

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 24
یہ سورہ مدینہ میں نازل ہوا اوراس کی ٢ ١ آ یات ہیں

اِس سورہ کے بُنیادی طور پر چار حِصّے ہیں :

 پہلاحصّہ:یہ پہلی آیت سے پانچویں آ یت تک ہے جوپیغمبر (صلی اللہ علیہ و آ لہ وسلم) اوران کی بعض بیویوں کے ایک واقعہ سے مربُوط ہے . آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حلال غذائوں میں سے کسی چیز کواپنے اوپر حرام قرار دے لیا تومذکورہ آیات نازل ہُوئیں اور پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کی ان بیویوں کو ملامت ہُوئی کہ جس کی تفصیل انشاء اللہ ثانِ نزول میں بیان ہوگی ۔

دوسراحصّہ:یہ آ یت ٦ سے شروع ہوکر آیت ٨ تک جاتا ہے ، اور تمام مومنین سے ایک کلّی خطاب ہے .یہ گھر والوں کی تعلیم وتربیّت کے مُعاملے نگران رہنے اور گناہوں سے توبہ کے ضر وری ہونے کے بار ے میں ہے ۔

 تیسراحصّہ :یہ صرف ایک ہی آیت ہے جس میں پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کوکفّار ومنافقین سے جنگ اورجہاد کرنے کے بارے میںخطاب ہُوا ہے ۔

 چھوتھا حصّہ :یہ سُورہ ٔکا اخر ی حِصّہ ہے جو آ یت ١٠ سے آ یت ١٢ تک ہے . اس میں خدا نے گزشتہ بحث کوواضح کرنے کے لیے وہ صالح اورنیک خواتین (مریم علیہالسلام  اور آ سیہ زوجہ ٔ فرعون ) اور دوغیرصالح خواتین (زوجۂ نوح علیہ السلام اور زوجۂ لُوط علیہ السلام )کے حالات کی تفصیل بیان فر مائی ہے .اس میں درحقیقت تمام مسلمانوں کی بیویوں اورخصوصیّت سے پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کی بیویوں کو تنبیہ کرتاہے کہ وہ خود کوپہلے گروہ ( مریم علیہا السلام وآسیہ زوجہ فرعون ) سے ہم آہنگ کریں ، دوُسرے گروہ کے ساتھ نہیں ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma